0

پرویز خٹک کو وزیر بنانے کا فیصلہ ن لیگ کا نہیں، ان کامسلم لیگ ن سے تعلق نہیں ،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں دہشتگردی سے متعلق ان کیمرا بریفنگ ہوئی تھی۔ بریفنگ میں وزرائے اعلیٰ اور تمام جماعتوں کی نمائندگی تھی۔
جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید بریفنگ میں آئے تھے۔
فیض حمید نے بریفنگ دی انہیں واپس آنے کا موقع دیا جائے۔ فیض حمید جنرل باجوہ کی منظوری کے بغیر یہ بات نہیں کرسکتے۔ خالد مگسی،جماعت اسلامی کے رکن نے طالبان کو واپس لانے کی مخالفت کی ۔
بریفنگ اتمام حجت تھی،وہ طالبان کو واپس لانے کا فیصلہ کرچکے تھے۔ جنرل باجوہ نے مجھے کہا تھا مجھ پر منشیات کا مقدمہ انہوں نے نہیں بنایا۔ پرویز خٹک کو وزیر بنانے کا فیصلہ ن لیگ کا نہیں۔
پرویز خٹک کا مسلم لیگ ن سے تعلق نہیں۔
یہ ن لیگ کی نہیں ،اتحادی حکومت ہے۔ محسن نقوی خود بتائیں گے ان کا کس پارٹی سے تعلق ہے۔ محسن نقوی کو بطور سینیٹر ق لیگ اور آصف زرداری نے سپورٹ کیا۔

مزید پڑھیں :اقتدارکی خاطرعمران خان کوموردالزام ٹھہرایاجارہاہے،رہنماپی ٹی آئی نعیم حیدرپنجوتھہ

The post پرویز خٹک کو وزیر بنانے کا فیصلہ ن لیگ کا نہیں، ان کامسلم لیگ ن سے تعلق نہیں ،رانا ثنا اللہ appeared first on ABN News.