پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا۔ جہاں انھیں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے لئے کی جانے والی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا کہ 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کے منصوبہ سازوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ اب تنصیبات پر حملوں اور توڑ پھوڑ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ امن کے حصول کی کاوشیں جاری رکھیں گے، امن کو سبوتاژ کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ عوام کی مدد سے ان ناپاک کاوشوں کو ناکام بنادیا جائے گا۔
آرمی چیف نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلح افواج کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، منصوبہ سازوں، اکسانے والوں اور ہنگامہ آرئی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔