0

پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد،حکومت کا سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے پولیتھین بیگز کے استعمال پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے وفاقی وزارتوں اور محکموں بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پولیتھین بیگز پر پابندی کے اقدام پر عمل درآمد تیز کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے 2019 میں اسلام آباد میں پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی، ایک مرتبہ استعمال ہونے والے پولیتھین بیگز کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کی گئی۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی پلاسٹک ریگولیشنز 2003 کے تحت لگائی گئی، وفاقی وزارتیں اور محکمے پابندی سے متعلق ریگولیشنز پر سختی سے عمل کریں۔
مزید پڑھیں: نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر مال بردار ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا

The post پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد،حکومت کا سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ appeared first on ABN News.