دربار پیر کھارا شریف پر آنے والے لاکھوں زائرین کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

پنڈ دادنخان (رپورٹ ملک ظہیر اعوان)دربار پیر کھارا شریف پر آنے والے لاکھوں زائرین کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا،لِلہ شریف چوک سے پیر کھارا شریف کی طرف مڑتے ہی زائرین کو جوہڑوں کے گندے پانی سے واسطہ پڑتا ہے لِلہ شریف میں نکاسی آب کے نالے نہ ہونے کی وجہ سے شہر کا سارا پانی پیر کھارا شریف دربار جانے والی روڈ پر کھڑا ہے تمام زائرین کو گاڑیاں اس گندے پانی سے گذارنا پڑتی ہیں جبکہ موٹر سائیکل پر آنے والے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ لِلہ شریف سے پیر کھارا شریف نئی تعمیر ہونے والی روڈ کی سائیڈیں بھی تباہ و برباد ہو چکی ہیں اس روڈ پر نمک،پتھر،جپسم اور کوئلے سے بھرے لوڈ ٹرک اور ٹریکڑٹرالیاں گزرتی ہیں جہنوں نے پوراروڈ تباہ کر دیا ہے ان لود ٹرکوں اور ٹرالیوں کے باعث زائرین کی گاڑیوں کو کراسنگ میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے پیر کھارا شریف جانے والے زائرین جب ان سفری صعوبتوں کے بعد دربار شریف سٹاپ پر پہنچے ہی وہاں پر موجود دوکاندار زائرین کو گھیر لیتے ہیں اور انھیں زبردستی مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے کی کوشش کرتے ہیں ہوٹلوں والے اپنے ہوٹل میں لے جانے پر مجبور کرتے ہیں زائرین کا مطالبہ ہے کہ دربار پیر کھارا شریف سٹاپ پر فورس تعنیات کی جائے تا کہ زائرین کی پریشانیوں میں کمی واقع ہو سکے۔