0

جینا ہوگا مرنا ہوگا،دھرنادھرنا ہوگا، علی امین گنڈا پور کا اعلان، کارکنوں نے ڈی چوک میں ڈیرے ڈال لئے

اسلام آباد(نیوزدیسک)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ڈی چوک میں ڈیرے ڈال لئے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈی چوک پہنچ کر اعلان کیا کہ ڈی چوک مطلب ڈی چوک، جب تک عمران خان کا حکم نہیں ہو گا،

واپس نہیں جائیں گے، ہمیں اپنا دھرنا دینے دو، یہ ہمارا مُلک ہے، اِس مُلک کو آزاد کرانے کیلئے ہمارے آبائو اجداد نے قربانیاں دی ہیں، کسی کا باپ بھی ہمارے اوپر غلط نظام مسلط نہیں کر سکتا،علی امین گنڈاپورکا کہناتھا کہ اب دھرنا ہوگا مرنا ہوگا،ہم ڈی چوک پہنچ چکے ہیں جب تک عمران خان کا حکم نہیں آئے گا ہم یہاں سے نہیں جائیں گے.عمران خان کی رہائی تک ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
شیرافضل مروت کی اچانک انٹری ، گرفتاری کی خبریں دم توڑ گئیں،واٹرکینن ڈی چوک پہنچادیئے

The post جینا ہوگا مرنا ہوگا،دھرنادھرنا ہوگا، علی امین گنڈا پور کا اعلان، کارکنوں نے ڈی چوک میں ڈیرے ڈال لئے appeared first on ABN News.