0

چیمپئنز ٹرافی،آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سے تحریری جواب مانگ لیا

دبئی(نیوز ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) سے کہا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کی وجوہات لکھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی سے بھارتی خط کی تحریری کاپی مانگی تھی جب کہ بی سی سی آئی نے پاکستان نہ جانے سے متعلق زبانی طور پر آئی سی سی کو آگاہ کر دیا تھا۔یہ بھی اطلاع ہے کہ اب آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے تحریری وجوہات بتانے کو کہا ہے۔ تحریری وجوہات ملنے پر پاکستان اپنے حق میں ٹھوس ثبوت مانگ سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قواعد کے مطابق بھارتی بورڈ کو پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وجوہات بتانا ہوں گی۔ آئی سی سی کو وجوہات کا جائزہ لے کر بھارت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہو گا۔پاکستان نہ جانے کی وجوہات درست نہ ہونے پر بھارتی ٹیم کو آنے کا کہا جائے گا، اتفاق نہ ہونے پر چیمپئنز ٹرافی میں 9ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کی عدم شرکت سے آئی سی سی کو 500 ملین ڈالر کا نقصان ہوگا۔ آئی سی سی کو ٹرافی کے نشریاتی حقوق، اشتہارات اور اسپانسر شپ سے کمانا ہوتا ہے۔ پاک بھارت میچ نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی بورڈ کو 100 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے مزید 6 جامعات میں وائس چانسلرز تعینات کردیئے

The post چیمپئنز ٹرافی،آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سے تحریری جواب مانگ لیا appeared first on ABN News.