0

پاکستان کی خاتون شوٹر کشمالہ طلعت ایشیا کی دوسری بہترین شوٹر قرار، رینکنگ کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان کی اولمپیئن شوٹر کشمالہ طلعت کو ایشین شوٹنگ کنفیڈریشن کی حالیہ سالانہ رینکنگ میں 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ میں ایشیا کی دوسری بہترین شوٹر قرار دیا گیا ہے۔

رینکنگ کے مطابق کشمالہ طلعت خواتین کی 10 میٹر ایئر پسٹل کی کیٹیگری میں 1350 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جب کہ بھارت کی ایشا سنگھ 1500 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

علاوہ ازیں، کشمالہ طلعت خواتین کی 25 میٹر پسٹل رینکنگ میں 29ویں نمبر پر ہیں۔ مردوں کی رینکنگ میں بھی پاکستانی شوٹرز نے اچھا مظاہرہ کیا، جہاں 10 میٹر ایئر پسٹل میں گلفام جوزف ساتویں پوزیشن پر ہیں، اور 25 میٹر ریپڈ فائر ایونٹ میں جی ایم بشیر 15ویں نمبر پر موجود ہیں۔

کشمالہ طلعت نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کی دوسری بہترین شوٹر بننا میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے 2025 میں مزید بہتر کارکردگی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد مزید سخت ٹریننگ کے ذریعے نئی بلندیاں حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے اور عوام کی حمایت سے میرا حوصلہ مزید بڑھتا ہے۔

The post پاکستان کی خاتون شوٹر کشمالہ طلعت ایشیا کی دوسری بہترین شوٹر قرار، رینکنگ کا اعلان کر دیا گیا appeared first on ABN News.