ضلع جہلم کے رہائشی چوہدری محمد افضل برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم کے لارڈمئیرمنتخب

برمنگھم(عمران بشیر)ضلع جہلم کے رہائشی چوہدری محمد افضل برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم کے لارڈمئیرمنتخب،برمنگھم ٹائمز کی رپورٹ‌کے مطابق

New Lord Mayor takes up office in first Mayor Making since 2019


برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر اورپاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے اکثریتی شہر برمنگھم میں‌چوہدری محمد افضل کو لارڈمیئرآف برمنگھم منتخب کیا گیا.وہ 1969 ء میں‌برمنگھم منتقل ہوئے.لارڈمئیرآف برمنگھم چوہدری محمد افضل کا تعلق یونین کونسل نگیال کے گاؤں گنگال سے ہے وہ 1982 ء میں‌ برمنگھم کے علاقہ آسٹن میں کونسلرمنتخب ہوئے اوراپنی وارڈمیں‌ 37 سال سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں‌ برطانیہ میں‌سب سے زیادہ لمبا عرصہ لینے والے مسلمان کونسلر بھی ہیں.اپنے سیاسی سفرمیں کئی ایک کمیٹیوں کی سربراہی کر چکے ہیں‌.چیف ایڈیٹرجہلم نیوزعمران بشیر سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اس ذمہ داری پر خوشی کا احساس ہے اپنے شہر کی خدمت کرکے فخر محسوس کروں‌گا.یادر رہے لارڈمیئر چوہدری محمد افضل محلہ مفتیاں‌دینہ میں‌رہائشی پذیر چوہدری محمد شفقت کے بڑے بھائی ہیں.