پاکستان جاگو تحریک ضلع جہلم کے عہدیداران کا چنائو

پنڈدادنخان ( ملک‌ظہیر اعوان)پاکستان جاگو تحریک ضلع جہلم کے صدر وقار حسین کھوکھر اور جنرل سیکرٹری سید عامر شیرازی نے باہمی مشاورت سےتحصیل پنڈدادنخان کی یونین کونسل احمدآباد میں ملک اسد فیاض کو پاکستان جاگو تحریک یو سی احمد آباد کا صدر,چوہدری سکندر پنجوتھہ کو جنرل سیکرٹری اور حاجی ندیم عباس کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا ہے وقار حسین کھوکھر نے کہا کہ غیر سیاسی جاگو تحریک کی تنظیم سازی مکمل کرکے بانی تحریک قیوم نظامی اور ڑویژنل صدر سلمان ظفر کی قیادت میں ہم ضلع جہلم کی عوام کے حقوق بالخصوص پسماندہ ترین تحصیل پنڈدادنخان کو محرومیوں سے نجات دلانے میں غیرسیاسی رہ کراپناکردار ادا کریں گے