0

دعا ہے اللہ میری بیٹی کو نواز شریف جیسا شوہر دے: خواجہ عمران نذیر

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے امیدوار کا بیان وائرل، نوازشریف جیسا داماد ہونے کی دعا مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے بلاول بھٹو زرداری کے مد مقابل میاں اطہر محمود الیکشن کر رہے ہیں۔

127 این اے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کا کہناتھا کہ اگر نواز شریف براہے تو میں دعا کرتا ہوں میری ایک ہی بیٹی ہے اللہ اسے نواز شریف جیسا شوہر عطا کرے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دیے ہوتے میں انہیں سلام پیش کرتا لیکن ایسا نہیں ، لوگوں کو چور کہہ کر خود سب سے بڑا چور بننے والا لیڈر نہیں چاہیے۔