0

نہ ٹکٹ نہ ہی ویزا، لیکن روسی شہری امریکا پہنچ گیا

ایک روسی شہری حیرت انگیز طور پر بغیر ویزا اور ٹکٹ کے ڈینمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن سے جانے میں والی پرواز میں بیٹھ کر امریکا پہنچ گیا۔
ایک روسی شہری حیرت انگیز طور پر بغیر ویزا اور ٹکٹ کے ڈینمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن سے جانے میں والی پرواز میں بیٹھ کر امریکا پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور اسرائیلی شہریت کے حامل سرگئی ولادمیراوویچ کو امریکی پولیس نے لاس اینجلس میں گرفتار کیا۔ مزید برآں روسی شہری کا نام پرواز میں سفر کرنے والے مسافروں کی فہرست میں بھی نہیں تھا۔

ایف بی آئی حکام کی جانب سے استفسار کرنے پر سرگئی ولادمیر نے بیان دیا کہ وہ اپنا پاسپورٹ طیارے میں ہی بھول گیا تاہم تحقیق کرنے پر اس کا دعویٰ غلط نکلا۔

پرواز کے عملے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ سرگئی کو جہاز میں بیٹھے کافی لوگوں نے دیکھا کہ وہ بار بار اپنی سیٹ بدل رہا تھا۔ پرواز کے دوران اس نے ایئر ہوسٹس سے دو بار کھانا مانگا اور یہاں تک کہ پرواز کے عملے کیلئے رکھی گئی چاکلیٹ بھی کھانے کی کوشش کی۔

ایف بی آئی کے ایک اہلکار کی جانب سے کی گئی تفتیش میں روسی شہری کا کہنا تھا کہ وہ الجھن کا شکار ہے۔ تین دن سے سویا نہیں، اور اسے کچھ بھی یاد نہیں کہ وہ طیارے پر کیسے سوار ہوا اور وہ بھی بغیر ٹکٹ یا ویزا کے۔

ایف بی آئی کی جانب سے سرگئی ولادمیراوویچ کیخلاف شکایت درج کرلی گئی ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔