پاکستان

اس کیٹا گری میں 2892 خبریں موجود ہیں

ہنزہ: شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند

گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں حسن آباد ہنزہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم بند ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے مطابق حسن آباد کے مقام پر شاہراہِ قراقرم کی بحالی کے لیے ایف ڈبلیو او کی ٹیمیں روانہ کئے گئے۔…

چیئرمین پی ٹی آئی سیاسی مقاصد کیلئے لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں: شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اب بھی اپنے سیاسی مقاصد کے لیے لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب…

نیب نے عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔ قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ نئے آرڈیننس کے تحت عثمان بزدار کو دورانِ انکوائری بھی گرفتار کیا جا سکتا…

منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزموں بری کر دیا

اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزموں کو بری کردیا۔سلیمان شہباز کا کہنا تھا آج ہماری جیت ہوئی۔ حقائق قوم کے سامنے آئے ہیں۔ یہ کہانی2016 میں شروع…

سپریم کورٹ 2017 میں فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کی حمایت کرچکی ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والے اپریل 2019 میں ہی اُن سے اُکتا چکے تھے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ 2017 میں فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے…

بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا سیلابی ریلے کے باعث فصلیں زیر آب

بھارت سے آنے والا 70 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ شکرگڑھ کے سرحدی گاؤں جلالہ میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے کے باعث فصلیں زیر آب آگئیں اور دھان کی کاشت میں مصروف افراد پھنس گئے، تقریباً 300 مرد و خواتین…

عوام کی ضرورت اور آبادی کے تناسب سے صوبوں کی تعداد میں اضافہ ہی اصل حُب الوطنی ہے: خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ صوبوں کی تعداد میں اضافے کو غداری قرار دینے والے ہی اصل غدار ہیں جو صوبے کو ایک دیش کے خواب کے طور پر…

پیپلز پارٹی کی لڑائی غربت، مہنگائی اور دہشت گردی سے ہے: شرجیل میمن

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی لڑائی غربت، مہنگائی اور دہشت گردی سے ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کوئی…

یونان کشتی حادثے میں زندہ بچنے والا پولیس اہلکار پاکستان واپس پہنچ گیا

یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والا خوش قسمت پاکستانی پولیس اہلکار واپس گھر پہنچ گیا۔ گزشتہ ماہ یونان کی سمندری حدود میں ڈوبنے والی تارکین وطن کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے 28 سالہ عثمان صدیق محکمہ پولیس…

جہلم: سلنڈر پھٹنے سے تین منزلہ عمارت گرگئی، 5 افراد جاں بحق

پنجاب کے ضلع جہلم میں جی ٹی روڈ پر 3 منزلہ ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ پر دھماکا ہوٹل میں گیس…