جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری علی شان) اساتذہ کے اخلاقی اقدار میں بہتری لانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،اساتذہ کرام ترقی یافتہ اور با شعور قوم کی ضمانت ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے درس گاہ بابا پیر عرفان الحق کے مقام پرخواتین اساتذہ کرام کی اخلاقی تربیتی پروگرام کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر بابا پیر عرفان الحق نے اساتذہ کرام کا کردار، انکی معاشرے میں اہمیت اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اخلاق کے موضع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ٹریننگ پروگرام میں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر، بابا عرفان الحق ڈی او زنانہ نے کہا ہے کہ سکول کے طلبا کی تربیت اور درس اخلاقیات کے حوالے سے ہمیں دلجوئی سے بچوں کی تربیت کرنے پر توجہ دینا ہوگی، اساتذہ کرام صحیح تربیت کرکے، بچوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آ کر قوم کے معماروں میں اخلاقی اقدار اجاگر کر سکتے ہیں۔
تلاش کریں
آرکائیو
- March 2021 (46)
- February 2021 (710)
- January 2021 (470)
- December 2020 (289)
- November 2020 (101)
- May 2020 (375)
- April 2020 (577)
- March 2020 (112)
پاکستان
مزید پڑھیں
تلاش کریں
آرکائیو
- March 2021 (46)
- February 2021 (710)
- January 2021 (470)
- December 2020 (289)
- November 2020 (101)
- May 2020 (375)
- April 2020 (577)
- March 2020 (112)