0

اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی پہلی بار ملاقات

اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی پہلی بار ملاقات
سائفر کیس میں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی پہلی بار ملاقات اڈیالہ جیل میں ہوئی ہے۔

سائفر کیس کی جیل میں سماعت کے دوران دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔ جس کے دوران دونوں نے ایک دوسرے سے گفتگو کی۔ ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے وکلا نے جیل سہولیات متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کو کوئی شکایت نہیں کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی درخواست پر 9 اکتوبر تک سماعت ملتوی ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود ایک جالی کے پیچھے بیٹھے تھے جیل سماعت میں کمرہ عدالت اور چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے درمیان جالی حائل تھی ۔ جالی سے ہی پی ٹی آئی وکلا کی چیئرمین پی ٹی آئی سے تھوڑی دیر بات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین پی ٹی آئی بظاہر نارمل صورت حال میں نظر آرہے تھے۔ جیل میں کیس کی سماعت تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ استغاثہ نے ان کیمرہ سماعت اور جلد ٹرائل کی درخواستیں دائر کیں۔

 آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی اور ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں