ضلع جہلم میں مزید 9 افرادمیں کرونا کی تصدیق،اب تک 694 متاثر ہوئے

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روزمزید 9 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اس وقت جہلم میں 97 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض جن میں کوروناوائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 3 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس وقت کوروناوائرس کے 15 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 34882 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 694 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اب تک 584 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک کوروناوائرس سے 10 اموات ہوئی ہیں۔