خواجہ بخش وڑائچ نمبردار کے ایصال ثواب کے لیے محفل کا انعقاد

ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان سے )یونین کونسل احمد آباد کی ہر دلعزیز شخصیت حاجی چوہدری خواجہ بخش وڑائچ نمبردار مرحوم و مغفور کے ایصال ثواب کی محفل چہلم کے موقع پر جامع مسجد ملیار میں محفل میلاد مصطفے ۖ کا انعقاد الحاج قادر بخش وڑائچ ،حاجی مولا بخش وڑائچ ،جاوید وڑائچ ،ئعقوب احسن وڑائچ ،غلام شبیر وڑائچ ،محمد افسر وڑائچ و وڑائچ برادران میلاد کمیٹی اور بزم عاشقان رسول ۖ ملیار نے کیا ،جس میں تلاوت کلام پاک قاری محمد ہارون عباسی مری نے کی نقابت کے فرائض اکمل محمود چشتی مری اور قاضی محمود الحسن نے سر انجام دئیے ،خصوصی خطاب حضرت مولانا مفتی جمیل احمد صدیقی منڈی بہائوالدین ،حضرت مولانا محمد اظہر عباس ،خطیب اعظم مری نے کئے خصوصی آمد شکیل ظہراب عباسی سیاسی وسماجی شخصیت اسلام آباد تھے جبکہ خصوصی شرکت سید طیب شیرازی ایڈووکیٹ ،چئیرمین راجہ شوکت منڈاھڑ ،راجہ نوشیروان منڈاھڑ ،بیوروچیف اوصاف ملک ظہیر اعوان ،راجہ شاہ نواز علی خان ،آفتاب محمود قاضی ،ملک انوار یاسین اعوان ،ملک امیر مختار اعوان ،ملک انوار یاسین ،ڈاکٹر عمران حیدر ،ملک یوسف ،ملک عقیل عباس ،مختار اعوان ،ملک تیمور ،ملک مسعود احمد ،سلطان احمد سروری قادری ٹوبھہ و دیگر نے کی ۔