
کراچی میں سعید غنی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نفرت اور تفریق کی سیاست سے خدمت نہیں ہوتی، کراچی مختلف اقوام اور زبانوں کے حامل افراد کا شہر ہے، لسانی تعصب کی سیاست کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے، کراچی کے عوام نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، جب ہم شہر کی خدمت کریں گے تو سب کے منہ بند ہوجائیں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے جماعت اسلامی کے میئر کراچی کے امیدوار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے تعصب کی سیاست کرنے کی کوشش کی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ متحد کرنے کی سیاست کی ہے، میں تو کراچی میں پیدا ہوا لیکن حافظ نعیم سے پوچھا جائے کہ کیا وہ کراچی میں پیدا ہوئے ہیں۔
سمندری طوف بپر جوائے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر پیپلزپارٹی کے امیدوار برائے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم بارش اور سائیکلون سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔