0

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہوا ہے۔

اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 27 ہزار 300 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار 873 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کمی کے بعد 1961 ڈالر فی اونس ہے۔