ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2300 روپے کمی کےبعد ملک میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 28 ہزار 100 روپے ہوگیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 95 ہزار 559 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 24 ڈالر اضافے سے 1964 ڈالر فی اونس ہے۔