لاہور(اے بی این نیوز)پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں پچپن افراد جاں بحق ہوگئے۔چکوال میں 450 ملی میٹر، راولپنڈی اسلام آباد میں 240 ملی میٹر بارش، ندی نالے بپھر گئے، نشیبی بستیاں ڈوب گئیں، مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
راولپنڈی میں دریائے سواں میں طغیانی کے باعث قریبی آبادیاں زیر آب آگئیں۔چکوال میں متعدد سڑکیں ریلوں میں بہہ گئیں، جبکہ کوہالی پل کو بھی نقصان پہنچا، جس کا کچھ حصہ بہہ گیا۔علاوہ ازیں کٹاس راج مندربھی ڈوب گیا، چکوال شہر سے نکاسی آب کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے۔
مزید پڑھیں: کوہستان کرپشن کیس ، نیب کی تہلکہ خیز کارروائی،اربوں کے اثاثے برآمد،، لگژری گاڑیاں، سونا اور نقدی ضبط
The post پنجاب ،24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں55 افراد جاں بحق appeared first on ABN News.