جہلم تحصیل آفس میں ریونیو عوامی خدمت کچہری یکم اکتوبر، بروز جمعہ کو لگائی جائے گی

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع جہلم میں تحصیل آفس میں ریونیو عوامی خدمت کچہری یکم اکتوبر، بروز جمعہ کو لگائی جائے گی جہاں پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلدار،سب رجسٹرار،قانونگو،پٹواری اور عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر عوام کے درمیان صبح 10بجے سے دوپہر 3بجے تک موجود ہوں گے جہاں پر درستگی ریکارڈ،فرد کے اجرا،انتقالات کا اندراج،رجسٹری،انکم سرٹیفکیٹ،معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات موقع پر ہی حل کئے جائیں گے۔