جہلم میں‌آج کورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس وقت ضلع بھر میں 36 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں انہیں گھروں میں ہی آئسولیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ 3 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 121,994 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2663 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اب تک کل 2550 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کورونا وائرس سے 74 اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 60,833 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1182 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 33 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %1.90 ہے۔ ضلع بھرمیں اب تک 72 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اب تک 2995 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 601,749 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔جبکہ ضلع بھر میں ڈینگی کا کوئی مثبت کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس وقت ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈینگی کا 1 مشتبہ مریض زیر علاج ہے۔اب تک ضلع بھر میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 14 آؤٹ ڈور مقامات اور 3 ان ڈور مقامات سے ڈینگی کا لارواہ برآمد ہوا ہے۔