تحصیل پنڈ دادنخان کے علاقہ تھل کے درجنوں ورک چارج ملازمین بنیادی سہولیات سے محروم

پنڈدادنخان (رپورٹ ملک ظہیر اعوان)تحصیل پنڈ دادنخان کے علاقہ تھل کے درجنوں ورک چارج ملازمین عرصہ دراز سے محکمہ پبلک ہیلتھ انجئیرنگ پنڈ دادنخان کے زیر سایہ کام کر رہے ہیں جن میں وال مین،کلر ک اور ہیپلر شامل ہیں جو گزشتہ دس سالوں سے تیس سالوں تک واٹر سپلائی سکیم کے شعبہ میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں لیکن انھیں ماہانہ تنخواہ17500کے علاوہ کوئی سہولت میسر نہیں ان تمام ملازمین کو مستقل بنیادوں پر بھرتی کیا جائے،تا کہ ان کی زندگیوں کے بعد ان کے بچوں کو سہارا مل سکے،ورک چارج پر کام کرنے والے ان ملازمین کو دور دراز پہاڑی علاقوں میں جانا پڑتا ہے جو کہ انتہائی دشوار گذار علاقہ ہے دوران کام زخمی ہونے کی صورت میں کوئی صحت کی سہولیات میسر نہیں ان تمام ورکرز کو مستقل بنیادوں پر بھرتی کرنے سے قبل کم از کم ای او بی آئی میں رجسٹریشن کرائی جائے ان ملازمین میں لِلہ شریف،ڈھڈی تھل،ٹوبھہ،پیر کھارا،بھیلوال،سروبہ،کنڈل،کندوال،جیٹھل وغیرہ کے ملازمین شامل ہیں ان میں ایک ایسا ملازم بھی ہے جو تیس سال سے زائد عرصہ سے ملازمت کر رہا ہے۔