جہلم میںسکولز کھلتے ہی پرائیویٹ سکولز مالکان نے والدین پر فیسوں کے وار تیز کر دئیے

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم 2 ماہ سکولوں کی بندش کے بعد سکولز کھلتے ہی پرائیویٹ سکولز مالکان نے والدین پر فیسوں کے وار تیز کر دئیے، طلباء کے والدین کو2 ماہ کی فیسیں فوری طور پر سکولز میں جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیئے، بلکہ بعض سکولز مالکان نے فیس ادا نہ کرنے والے طلباء و طالبات کو سکولوں کے اندر داخل ہونے سے روک دیا، سکولز مالکان کے اس رویے پر والدین سراپا احتجاج بن گئے، پرائیویٹ سکولز مالکان بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے لگے، لاک ڈاؤن میں فیس دو اور امتحان دو نیا فارمولہ متعارف کروا دیا گیا، نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے بچوں سے مختلف حربوں کے ذریعے پیسے بٹورنا شروع کردیئے ہیں،لا ک ڈاؤن کے دوران سکول بندہونے کی فیسیں بھی بچوں کے والدین سے طلب کی جارہی ہیں، مقامی سکولوں کی انتظامیہ فیس وصول کرنے کے چکر میں فیس دو اور امتحان دو کے فارمولے کو متعارف کروارہی ہے کیونکہ انہیں بچوں کے مستقبل سے کوئی غرض نہیں، مقامی سکولوں کی انتظامیہ سے بچوں کی فیس جمع نہ ہونے پر بچوں کو کلاس سے باہر نکال دیاجاتا ہے، بچوں کے والدین نے احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔