0

پشاور،پھندو میں گاڑی پر فائرنگ،7افراد جاں بحق

پشاور(اے بی این نیوز)پشاورکےعلاقے پھندومیں جمیل چوک کے قریب ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتولین شادی کی تقریب سے واپس جا رہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 7 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے فوری طورپرکارروائی کرتے ہوئے حملے کا مقدمہ تھانہ پھندو میں درج کر لیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے اورملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ سابقہ دشمنی کا نتیجہ ہو سکتا ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد شہرمیں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اورعوامی سطح پر اسلحے کی نمائش کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت نے حملہ کیا توبھرپور جواب دیا جائے گا،وزیر دفاع

The post پشاور،پھندو میں گاڑی پر فائرنگ،7افراد جاں بحق appeared first on ABN News.