0

پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کیلئے تیار ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب ۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی سلامتی ، قومی سلامتی کے ایک اہم جُزو کے طور پر ابھری ہے ۔ ہمارا مقصد معدنی شعبے کیلئےافرادی قوت۔ مہارت اور انسانی وسائل پیدا کرنا بھی ہے۔

پاک فوج اپنے شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات اور اعتماد کے تحفظ کیلئے ایک مضبوط سکیورٹی فریم ورک اور فعال اقدامات کو یقینی بنائے گی ۔ پاکستان میں اپ سٹریم اور ڈاؤن سٹریم معدنی صنعتوں کی ترقی کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔ ہم بین الاقوامی اداروں کوخوش آمدیدکہتےہیں۔ بین الاقوامی ادارے اپنی مہارت سےپاکستان کوروشناس کرائیں۔
مزید پڑھیں :ایرانی مسلح افواج ہائی الرٹ،خلیجی ممالک اورترکی کو بھی انتباہ جاری

The post پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر appeared first on ABN News.