اسلام آباد ( اے بی این نیوز )امریکی ویزا کے لئے نیا آن لائن اپائنمنٹ سسٹم 8 فروری 2025 سے فعال۔ ویزا سسٹم میں بہتری اور نئے آن لائن اپائنمنٹ سسٹم سے درخواست کا عمل مزید آسان
ویزا اپائنمنٹ کے لئے نئے سسٹم میں پروفائل بنانا ضروری قرار۔ پرانے ویزا سسٹم کے صارفین کیلئے آسانی،اپائنمنٹ اور فیس رسید والی ای میل قابل استعمال ہو۔ 3 فروری 2025 سے پہلے ادا شدہ ویزا فیس کا ڈیٹا نئی پروفائل میں شامل کیا جا سکے گا۔ترجمان امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کے مطابق
ویزا فیس کی تصدیق ضروری،ادائیگی کی تاریخ اور رسید نمبر درج کرنا لازمی ہو گا۔ ویزا اپائنمنٹ کے مسائل پر فوری مدد کیلئے سفارتخانے کی ویب سائٹ پر رابطہ کریں۔ ویزا سسٹم سے متعلق سوالات کے جوابات کے لئےسفارتخانے کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز تاخیر کا شکار، مسافروں نے دھرنا دیدیا،عملہ غائب
The post امریکی ویزا کے لئے نیا آن لائن اپائنمنٹ سسٹم فعال، درخواست کا عمل مزید آسان appeared first on ABN News.