اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پیپلز پارٹی کے راہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج میں مسلح لوگوں کی فوٹیج موجود ہیں۔ اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے قانون بن چکا۔
عدالت نے بھی پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہیں دی تھی۔ پی ٹی آئی والے ڈی چوک سے آگے کا بھی کہہ رہے تھے۔ ادھر شازیہ مری نے کہا ہے کہ سندھ کی ثقافت کا دن ہم آہنگی و بھائی چارے کا پیغام ہے۔
انڈس سویلائیزیشن عرضِ پاکستان کا سر کا تاج ہے۔ قائدعوام نے کلچر کے فروغ اور تحفظ کو 1973 کے آیئن میں یقینی بنایا۔ پیپلز پارٹی کی حکومت میں پہلی مرتبہ محکمہ تقافت کا قیام ہوا۔ شہید بینظیر بھٹو نے اجرک پہن کر دنیا میں سندھ کی ثقافت کو اجاگر کیا۔
بطور صدر، صدر آصف علی زرادری نے سندھی ٹوپی پہن کر بین القوامی سطح پر پاکستان کی نمائدگی کی۔ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو بھی کلچر کو ہر سطح پر فروغ دے رہے ہیں۔ یہ دن ان لوگوں کا ہے جو عظیم ثقافت و تہذیب کے وارث و امین ہیں۔
وادیِ مہران کا کلچر، موسیقی اور ادب وتہذیب صدیوں پر محیط ہے۔ کلچر ڈے سے ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو قدیم اور عظیم ثقافت سے روشناس کرانے میں مدد ملتی ہے۔ سندھ دھرتی وہ عظیم سرزمین ہے جس نے تمام زبانیں بولنے والوں کو اپنے اندر جگہ دی۔
ہر مذہب ، زبان اور قوموں کے لوگ اس دھرتی کی آغوش میں محبت اور بھائی چارے سے رہ رہے ہیں۔ صوفیوں کی اس سرزمین میں مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کو بھی ہمیشہ محبت وخلوص ملا ہے۔ کلچر ڈے پر ہم سب کو ملکر عہد کرنا چاہیے کہ سندھ دھرتی کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا احتجاج، اندرونی اختلافات، مبینہ آڈیو لیک ، عمران خان کی کس نے حکم عدولی کی، جا نئےاصل کہانی
The post پی ٹی آئی والے ڈی چوک سے آگے کا بھی کہہ رہے تھے،قمرزمان کائرہ appeared first on ABN News.