0

پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کے لئے اسلام آباد پولیس نے 33 کروڑ 28 لاکھ روپے کابل بنا دیا

اسلام آباد ( احسان بخاری )پی ٹی آئی کے چوبیس نومبر کے احتجاج روکنے کے لئے اسلام آباد پولیس نے 33 کروڑ 28 لاکھ روپے کابل بنا دیا ماتحت ملازمین کو صرف کھانے میں چاول کھلا کر ٹرخا دیا افسران کے وی آئی پی کھانے کی موجیں لگ گئیں پولیس نے پی ٹی آئی کے قبل ازین ہونے والے احتجاج میں چندکنٹینرز ، کیٹرنگ والوں میں سے چند کو بل دیا باقی بل التوا کا شکار۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چوبیش نومبر کے احتجاج پر پولیس کے کروڑں روپے خرچ ہو گئے

جن میں پیٹرول، ڈیزل، کھانا، آنسوگیس کے اخراجات شامل ہیں جبکہ آزاد کشمیر پولیس ، پنجاب پولیس کی نفری بھی اسلام آباد احتجاج کو روکنے کے لئے منگوائی گئی تھی پولیس نے ان کے کھانے کا بندوبست کیاجس پر اسلام آباد پولیس نے ابھی بل نہیں بنایا اس کا بل کیٹرنگ والوں نے ابھی بنا کر دینا ہے جبکہ اسلام آباد پولیس نے یہ د عوی کیا ہے کہ اسلام آباد کے راستوں کو بند کر نے کے لئے 800 کنٹینرز لگائے گئے ۔ پ

ولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ماتحت ملازمین کو چاول پر ٹرخا دیا افسران کی موجیں لگ گئیں تھیں جبکہ پولیس نے 3 روز میںتحریک انصاف کے کارکنوں کو روکنے کے لئے 15 کروڑ کے شیل استعمال کئے ہیں ،اسلام آباد پولیس کے جوانوں کو کھانے کی مدد میں اخراجات کا مکمل تخمینہ لگایا جانا باقی ہے متعدد کیٹرنگ والوں کے بلز تا حال کلئیر ہونا باقی ہیں جو آئی جی آفس کے چکر لگا رہے ہیں لیکن ابھی تک بل ادا نہیں کئے جاسکے۔اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کے ترجمان سے ان کا موقف لینے کے لئے رابطہ کیا ان کا کہنا تھا کہ میرے علم میں نہیں پتہ کرونگا۔یاد رہے کہ قبل ازیں بھی احتجاج کے دوران کنٹینر مالکان معاوضہ کم ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا ۔جس کے بعد عدالت نے کنٹینرز مالکان کے حق میں فیصلہ دیا اور ان کو رقم ملی،اس بار اسلام آباد انتظامیہ اس گھبرائٹ کاشکار ہیں ۔

مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف اسلا م آباد احتجاج میں جاں بحق ہو نے والوں کی فہرست منظر عام پر لے آئی،بڑا دعویٰ

The post پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کے لئے اسلام آباد پولیس نے 33 کروڑ 28 لاکھ روپے کابل بنا دیا appeared first on ABN News.