ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے لیٹر کمی متوقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق آئل کمپنیز کا کہنا ہے آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر ماہ پہلی اور 15 تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا جاتا ہے ۔