اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے عیدالاضحیٰ پرامن گذری۔ عید الاضحیٰ پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے گئے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کو برقرار رکھا۔ وہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کا تہوار ہمیں ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے۔
وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت تمام قائدین عید الاضحیٰ پر انتظامات کے حوالے سے متحرک رہے۔ تمام سرکاری اداروں نے فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیا۔ چین کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچ رہا ہے۔
مزید پڑھیں :بیشترارکان پارلیمنٹ کےپاس سمگلڈگاڑیاں ہیں،سینیٹرفیصل واوڈا کا دعویٰ
The post اللہ کے فضل و کرم سے عیدالاضحیٰ پرامن گزری ، عطا اللہ تارڑ appeared first on ABN News.