0

پاکستان میں آئندہ برس بیروزگاری میں اضافہ کا خدشہ

پاکستان میں آئندہ برس بیروزگاری میں اضافہ کا خدشہ
اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے پاکستان میں آئندہ برس بیروزگاری کی شرح مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق اس سال بیروزگاری 9.6 فیصد بڑھ گئی اور اگلے سال بڑھ کر 9.9 فیصد ہو جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق شرح سود بھی مزید 2 فیصد بڑھ کر 23 فیصد تک جانے کا امکان ہے اور 2027 تک روپیہ کمزور رہے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو 4 سال میں 77.5 ارب ڈالر بیرونی قرضہ واپس کرنا ہے، ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے نیا آئی ایم ایف پروگرام لینا پڑے گا۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں سیاسی عدم استحکام، سکیورٹی، معاشی کمزوریاں کو بڑے مسائل قرار دیا گیا ہے جب کہ رپورٹ میں عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔