دینہ بائی پاس روڈ جلوچک کے قریب قتل کی واردات

دینہ(سہیل انجم قریشی سے )دینہ بائی پاس روڈ جلوچک کے قریب قتل کی واردات۔نامعلوم افراد میاں سفیان سکنہ مفتیاں کو گولی مار کرقتل کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقامی افراد نےبائی پاس پر لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی سوشل میڈیا پر قتل ہونے والے کی فوٹو دیکھ کر گھر والوں نے شناخت کی جس سے پتا چلا کہ مرنے والے کا نام میاں سفیان ہے اور مفتیاں کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی موت سر میں گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی۔تاحال قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔میاں سفیان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی