0

پی ٹی آئی سے کوئی اتحاد نہیں ہوا، فضل الرحمان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے اتحاد نہیں ہوا اور نہ فوری مشترکہ جدوجہد نظر آتی ہے،نہ فوری طور پر کوئی مشترکہ جدوجہد نظر آتی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان پہاڑ حائل ہے، جسے عبور کرنا آسان نہیں۔

مزیدپڑھیں:کمشنر پنڈی کو آخری پوسٹنگ بزدارنے 5کروڑلے کردی تھی،راجہ ریاض

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کو سیٹیں ملنے اور انتخابی دھاندلی پر تحفظات ہیں، سیاسی لوگ مذاکرات اور مسئلے کے حل سے انکار نہیں کرتے۔