0

چھوٹے بھائی نے نواز شریف کو بلاکرذلیل کروا دیا، پرویز الہٰی

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف نے ہاتھ کر دیا ہے، قائد ن لیگ کو پھنسا کر بلایا اور ذلیل کروا دیا۔ ہمارا انتخابی نشان چھین لیا گیا، الیکشن مہم نہیں چلانے دی گئی، پولنگ ڈے پر ہمارے ایجنٹس کو بھی نہیں بیٹھنے دیا گیا۔ اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود عوام کا بانی پی ٹی آئی سے اظہار محبت قابل تحسین ہے۔

لاہور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں پرویز الہٰی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر لاڈلوں کو ڈاکا نہیں مارنے دیں گے۔

مزیدپڑھیں:پنجاب سے مزید 6 آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے

انھوں نے کہا کہ الیکشن کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ عوام نے لاڈلوں کو مسترد کر دیا، نوازشریف کا رہا سہا بھرم بھی خاک میں مل گیا ہے، اب یہ عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔