0

پاکستان پیپلزپارٹی کاتمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے کمیٹی بنانے کافیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی نے آئندہ حکومت سازی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنے اور اس کے لئے ایک کمیٹی قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے،

پیر کو پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی(سی ای سی)کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹرشیری رحمن نے کہاکہ اجلاس میں تین باتیں ہوئیں ،انہوں نے کہاکہ اجلاس میں بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کو مبارکباد دی گئی کہ انہوں نے الیکشن مہم میں جان ڈالی ،ان کا کہنا تھ اکہ اجلاس میں الیکشن پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ،

شازیہ مری مشکل حلقہ جیت کر آئی ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ ساری سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرینگے اور اس لئے کمیٹی بنائیں گے ،شیری رحما ن نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لیا ،انہوں نے کہاکہ تجاویز پر تفصیلی مشاورت کی ،لوگوں نے مسائل بھی سامنے رکھے ،مختلف صوبوں سے آئے ارکان نے اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا ،

اس موقع پر گفتگومیں شازیہ مری نے کہاکہ رابطوں کیلئے کمیٹی بنادی جائے گی ،کل بھی سی ای سی اجلاس جاری رہے گا،انہوں نے کہاکہ الیکشن میں بے ضابطگیوں پر سی ای سی میں تشویش کا اظہار کیاگیا،