0

شہبازشریف نے سیاسی قوتوں سے ملک کیلئے ایک ہونے کی اپیل کردی

لاہور (نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی قوتوں کو پاکستان کےلیے ایک ہونا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو لاہور میں شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اجلاس ہوا، جس میں حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدُڑھیں:اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

شہباز شریف نے اجلاس کے شرکاء کو حکومت سازی کے لیے دیگر جماعتوں سے ہونے والے رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابات 2024ء میں کامیابی پر مبارک باد دی اور کہا کہ مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔