0

این اے 48 بارے اہم انکشاف

اسلام آباد( اے بی این نیوز         )حلقہ این اے48 میں کل رجسٹرڈووٹرزکی تعداد2لاکھ99ہزار247 ہے،حلقہ این اے48میں رجسٹرڈ مردووٹرزکی تعدادایک لاکھ57ہزار305ہے، حلقہ این اے48 میں رجسٹرڈ خواتین ووٹرزکی تعدادایک لاکھ41ہزار942ہے،اسلام آباد کےحلقہ این اے48 میں کل پولنگ اسٹیشنزکی تعداد261 ہے ،حلقہ این اے48 میں دونوں مرد وخواتین کےپولنگ اسٹیشنزکی تعدادبرابر106,106ہے،اسلام آباد کے

مزید پڑھیں :این اے 118سے حمزہ شہباز، 119 سے مریم نواز میدان میں اترینگی

حلقہ این اے48 میں مشترکہ پولنگ اسٹیشنزکی تعداد49ہے،اسلام آبادکےحلقہ این اے48 میں پولنگ بوتھس کی کل تعداد 848ہے ،حلقہ این اے 48 میں مرد440 اورخواتین پولنگ بوتھس کی تعداد408 ہے،اسلام آباد کےحلقہ این اے48 میں کل38 امیدوارانتخابی معرکےمیں قسمت آزمائی کریں گے،حلقہ این اے 48 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کوئی امیدوار الیکشن میں حصہ نہیں لے رہا،حلقہ این اے48میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے چوہدری اسد پرویز تیر کے نشان پرالیکشن لڑرہےہیں ،حلقہ این اے48 میں مصطفی نوازکھوکھر گھڑی کےانتخابی نشان پرآزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے ہیں،حلقہ این اے48 میں راجہ خرم شہزاد نواز انار کے نشان پر آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ رہے ہیں،حلقہ این اے48 میں ایڈوکیٹ شعیب شاہین کبوترکےنشان پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے ہیں۔