0

پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار رابطے میں ہیں،پرویز خٹک

نوشہری(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ 25 سے 30 آزاد امیدوار میرے ساتھ شامل ہوں گے۔پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار رابطے میں ہیں اور انھوں نے میرا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ایک ایک آزاد امیدوار مجھے فون کر کے کہہ رہا ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔

نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چئیرمین پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں کے پاس میرے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

مزیدپڑھیں:جعلی ووٹ بنانے کا منصوبہ،اختیار ولی کا پرویزخٹک پر الزام

انھوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ میری پارٹی کی اکثریت آئے گی۔ پی ٹی آئی والوں نے میرے ساتھ معاہدہ کیا ہوا ہے۔