0

کل یوم یکجہتی کشمیر،خصوصی پیغام

مظفرآباد( اے بی این نیوز    ) وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق ے یکجہتی کا دن اہل پاکستان اورکشمیر کے لازوال رشتے کی پہچان ہے،کشمیریوں نے اپنا مستقبل پاکستان کیساتھ وابستہ کر دیا تھا،انہوں نے یہ پیغام کل یکجہتی کشمیرکے موقع پر دیا،انہوں نے کہا کہ ہمیں اس تاریخی فیصلے پر فخر ہے ،پاکستان نے مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری عوام کا ساتھ دیا،ادھردوسری جانب حریت رہنما غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر اب عالمی ایونٹ بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں :کشمیری بھائیوں کیلئے پاکستان نے خصوصی نغمہ جاری کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جبکہ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر پر طویل المدتی پالیسی بنانا ہوگی، نیز کشمیری حریت رہنما محمود احمد ساغر نے کہا کہ دنیا کشمیر میں استصواب رائے سے متعلق کردار ادا کرے۔