0

پیپلزپارٹی کے سابق رہنما کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا جھنڈا
سابق وزیر داخلہ مخدوم فیصل صالح حیات کی نئی سیاسی منزل طے کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔

فیصل صالح حیات نے ن لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان آج پریس کانفرنس میں کیا۔ 

فیصل صالح حیات نے سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور پھر2017 میں دوبارہ پیپلز پارٹی کو جوائن کیا تھا، 2018 میں وہ جھنگ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے تھے تاہم انہیں مخالف امیدوار سے صرف 600 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فیصل صالح حیات وفاقی وزیر داخلہ کے عہدے پر بھی فائز رہے اور طویل عرصے تک پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر بھی رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں