0

عام انتخابات: نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

نواز شریف
انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سمیت دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

نواز شریف کے کاغذات نامزدگی لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے منظور کیے گئے ہیں۔ ن لیگ کی مریم اورنگزیب، شائستہ پرویز اور عظمیٰ زاہد بخاری کے خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔ پی پی کی حنا ربانی کھر کے بھی قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

جماعت اسلامی کے امیدوار لیاقت بلوچ کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 123 اور 128 سے منظور ہوئے ہیں۔ پی پی رہنما صادق عمرانی کے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 255 اور صوبائی اسمبلی پی بی 13 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کے کاغذات بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 32 سے درست قرار پائے۔ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اور میر لشکری رئیسائی کے بیٹے میر سخی رئیسانی کے کاغذات نامزدگی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 سے منظور ہوگئے ہیں۔ دونوں امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں