0

حالیہ سال ایک ہزار ارب روپے کا بجٹ خسارہ ہوگا:

مفتاح اسماعیل
سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام میں جاناہوگا، ہم ایک سے قرضہ لےکر دوسرے کو دیتے ہیں، حالیہ سال ایک ہزار ارب روپے کا بجٹ خسارہ ہوگا۔

لاہور میں سیمنار سے خطاب میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ اس وقت جس مالی مسئلے میں پھنسے ہیں، مشکل سے نکلیں گے، پاکستان میں گورنس کا نظام ناقص ،فرسودہ ہو چکاہے، پاکستانی حکومت کو 6 ہزار ارب روپے سود میں دینا ہے، 20 سے 25 ارب ڈالر قرضہ واپس کرنا ہے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ نظام کی تبدیلی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، اب دنیا آپ کو پیسے دینے کے لیے تیار نہیں، بد ترین مالی بحران کی وجہ سے دنیا قرض دینے کو تیار نہیں، جس حالات میں پھنسے ہیں اس سے نکلنے میں دو سے تین سال لگیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ ن لیگ نے بھی گردشی قرضہ کم کرنےکی کوشش کی، گردشی قرضہ 500 ارب سے بڑھ کر 1100ارب روپے ہوگیا، عمران خان نے بھی کوشش کی 1100سے بڑھ کر 2300 ارب روپے ہوگیا، پی ڈی ایم کی حکومت بھی سنجیدہ کوشش کررہی ہے لیکن 2800 ارب ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ میں سے صرف 22 ہزاردکانیں ٹیکس دیتی ہیں، حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنی ہوگی، حکومت کو مہنگائی کا سدباب کرنے کیلئے فوری طورپرکچھ کرنا ہوگا، پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے ایک ڈالر نہیں آتا۔