ڈپٹی کمشنر نے پنڈ متے خان تحصیل سوہاوہ میں قائم سپیشل ایجوکیشن سینٹر کا دورہ کیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان نے از سر نو تعمیر شدہ سپیشل ایجوکیشن کی عمارت کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے پنڈ متے خان تحصیل سوہاوہ میں قائم سپیشل ایجوکیشن سینٹر کا دورہ کیا، تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے محکمہ بلڈنگ کے افسران کو کام میں تیزی لانے کی ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ بلڈنگ کا کام جلد مکمل کیا جا رہا ہے، سپیشل بچوں کو معاشرے کے مفید شہری بنانے کے لئے انہوں تعلیم فراہم کرانے کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کررہے ہیں، انہوں نے بتایا ہے کہ یہ اسپیشل ایجوکیشن کی بلڈنگ خصوصی بچوں کی سہولیات کے پیش نظر تعمیر کی گئی ہے، اسپیشل بچے مناسب سہولیات کی فراہمی پر ملکی تعمیر و ترقی میں نہایت کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔