0

پراپرٹی ڈیلر تحسین جرال کے قاتل کا سراغ‌لگا لیاگیا،پولیس کے چھاپے،ملزم فرار

جہلم(شہبازبٹ)سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی جہلم میں‌سابق چیئرمین بلدیہ مرزاراشد جرال کے بھتیجے مرزا تحسین جرال کو قتل کرنے والے ملزم کا سراغ لگالیاگیا. مرزا تحسین کا قتل لین دین کے تنازعہ تھا .مقتول کے قتل ہوتے ہی ڈی پی وجہلم ناصر محمودباجوہ موقع پر پہنچ گئے اوروقوعہ کا معائنہ کیا .
جہلم نیوزڈاٹ کوم ذرائع کے مطابق ملزم کا سراغ‌لگالیاگیا ہے مقتول تحسین سے پیسے لینے کے لیے ملزم پاک یوکے پراپرٹی کے آفس گیا تو ملک شانی نامی نوجوان سے تلخ کلامی ہوئی جس پر شانی نامی نوجوان نے فائرنگ کرکے تحسین کو قتل کردیا اورموقع سے فرار ہو گیا.پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردئیے.

جہلم نیوزکی اس خبر پر مکمل سٹؤری پڑھنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کریں.

لین دین کا تنازع پراپرٹی ڈیلر کے قتل کی وجہ بنا۔ ذرائع

سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ، سابق چیئرمین بلدیہ کا بھتیجا قتل