JhelumNews https://jhelumnews.com First-ever Newspaper of the District Jhelum. CE: Imran Bashir Tue, 21 Jan 2025 18:51:42 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.7.1 پنڈ دادن خان کی یونین کونسل احمدآباد میں فلاحی و رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا منڈاھڑ کے وڈے نمبرداروں کا طرہءامتیاز بن گیا https://jhelumnews.com/%d9%be%d9%86%da%88-%d8%af%d8%a7%d8%af%d9%86-%d8%ae%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%8c-%db%8c%d9%88%d9%86%db%8c%d9%86-%da%a9%d9%88%d9%86%d8%b3%d9%84-%d8%a7%d8%ad%d9%85%d8%af%d8%a2%d8%a8%d8%a7%d8%af-%d9%85%db%8c/ Tue, 21 Jan 2025 18:51:17 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17575
پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادن خان کی یونین کونسل احمدآباد میں فلاحی و رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا منڈاھڑ کے وڈے نمبرداروں کا طرہءامتیاز بن گیا نمبردار برادران منڈاھڑ کے سربراہ و صدر ال پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان و چیئرمین پنجاب الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ نے ایک ہی دن میں 300 سے زائد طلباء و طالبات میں موسم سرما کے شوز تقسیم کر کے ایک ریکارڈ قائم کر دیا ہے جن کی مالیت 3 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے انہوں نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن بگا شریف کے 150 بچوں اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول عیسی وال کے 150 بچوں میں نئے شوز تقسیم کیے اس موقع پر ریٹائرڈ ٹیچر ذوالفقار احمد اور ظفر نمبردار بھی موجود تھے اس کار خیر میں بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز چینل پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر بیورو چیف اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نمبرداران پنجاب الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈا ھڑ اور سیاسی رہنما الحاج راجہ غلام مرتضی نمبردار منڈاھڑ نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی سالوں سے اپنے علاقہ کے بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ ہمارے علاقہ کے بچوں کا احساس کمتری دور ہو سکے
ہم نے کئی سکولوں میں بچوں کے لیے کمرے بنوائے ہیں واش رومز کی مرمت اور پینے کے پانی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ سکول کی جانب جانے والے راستے پختہ بنوائے ہیں تاکہ موسم برسات میں معصوم طلبا و طالبات اور سٹاف کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے متعدد سکولوں میں فٹ پاتھ بھی تعمیر کرائے ہیں ہم نے جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے انشاءاللہ یہ جاری رہے گا

]]>
پارلیمانی شفافیت پرفافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی https://jhelumnews.com/%d9%be%d8%a7%d8%b1%d9%84%db%8c%d9%85%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%b4%d9%81%d8%a7%d9%81%db%8c%d8%aa-%d9%be%d8%b1%d9%81%d8%a7%d9%81%d9%86-%da%a9%db%8c-%d9%86%d8%a6%db%8c-%d8%ac%d8%a7%d8%a6%d8%b2%db%81-%d8%b1/ Tue, 21 Jan 2025 16:40:54 +0000 https://abnnews.pk/?p=154364 پارلیمانی شفافیت پرفری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی نئی جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی،رپورٹ کو بین الپارلیمانی تنظیم کے فریم ورک کومدنظر رکھ مرتب کیاگیا۔

فافن رپورٹ میں سینیٹ،قومی اسمبلی اورچاروں صوبائی اسمبلیوں کی ویب سائٹس کا جائزہ لیا گیا، آئی پی یومعیارپر سینیٹ ویب سائیٹ نےسب سے زیادہ یعنی 69 فیصد عمل کیا،پنجاب اسمبلی نے 64 فیصد،قومی اسمبلی نے 61 فیصد عمل کیا۔

فافن جائزہ رپورٹ کےمطابق خیبرپختونخوا اسمبلی نے51 فیصد،سندھ اسمبلی نے 40 فیصد،بلوچستان اسمبلی نے 38 فیصد عمل کیا،یہ عدم مطابقت،سیاسی پولرائزیشن ماحول میں غلط معلومات کےخطرات بڑھاتی ہیں،اپ ڈیٹ معلومات کیلئے پارلیمانی ویب سائیٹ متحرک مرکز کے طور پر ابھریں۔

رپورٹ کےمطابق پارلیمانی ویب سائٹس کی شفافیت،افادیت بڑھانے کیلئےمزید اصلاحات ضروری ہیں، ایسی اصلاحات سے پارلیمانی عمل اور جمہوریت کیخلاف ڈس انفارمیشن بھی رکے گی۔

The post پارلیمانی شفافیت پرفافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی appeared first on ABN News.

]]>
کون اِن کون آؤٹ ؟عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لئے نئی قانونی ٹیم https://jhelumnews.com/%da%a9%d9%88%d9%86-%d8%a7%d9%90%d9%86-%da%a9%d9%88%d9%86-%d8%a2%d8%a4%d9%b9-%d8%9f%d8%b9%d9%85%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%ae%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a8%d8%b4%d8%b1%db%8c%d9%b0-%d8%a8%db%8c/ Tue, 21 Jan 2025 14:11:42 +0000 https://abnnews.pk/?p=154320 عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لئے نئی قانونی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، تاہم اس میں پارٹی سے وابستہ اہم وکلا کو شامل نہیں کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کے معاملے میں مقدمے کی پیروی کے لئے نئی قانونی ٹیم شکیل دے دی گئی ہے جو 14 رکنی وکلا پر مشتمل ہے۔

نئی قانونی ٹیم میں بیرسٹر سلمان اکرم راجا، بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل ، چودھری ظہیر عباس، ارشد تبریز، قوسین فیصل مفتی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں خالد محمود یوسف چودھری، چودھری اشتیاق، ابوذر نیازی، رائے سلمان امجد، شعیب شاہین ، سردار قدیر، علی اعجاز بٹر، مشعال یوسفزئی بھی نئی ٹیم میں شامل ہیں۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کے مقدمات کی پیروی کے لئے بنائی گئی نئی قانونی ٹیم میں فیصل چودھری،بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت شامل نہیں۔

سکولوں میں چھٹیاں، تاریخیں سامنے آگئیں

The post کون اِن کون آؤٹ ؟عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لئے نئی قانونی ٹیم appeared first on ABN News.

]]>
شراب واسلحہ کیس ، علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر عدالت برہم https://jhelumnews.com/%d8%b4%d8%b1%d8%a7%d8%a8-%d9%88%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%ad%db%81-%da%a9%db%8c%d8%b3-%d8%8c-%d8%b9%d9%84%db%8c-%d8%a7%d9%85%db%8c%d9%86-%da%af%d9%86%da%88%d8%a7-%d9%be%d9%88%d8%b1-%da%a9%db%92-%d9%88/ Tue, 21 Jan 2025 09:51:44 +0000 https://abnnews.pk/?p=154270 اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر تاریخ پر آپ استثنیٰ کی درخواست دیتے ہیں، ملزم کو پیش نہیں کرتے۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا، عدالتی آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز سے وضاحت طلب کر لی۔وکیل علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آپ ملزم کی بریت کی درخواست پر پہلے فیصلہ کریں، اس حوالے سے عدالتی حکم موجود ہے۔

مریم اورنگزیب جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ استثنی کی درخواستیں دے کر صرف عدالت کا قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں، ملزم کے متعدد بار وارنٹ جاری ہوئے تعمیلی رپورٹ جمع نہیں کرائی جا رہی، بعدازاں عدالت نے 29 جنوری تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی، یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 16 افراد ہلاک، 5 لاپتہ

The post شراب واسلحہ کیس ، علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر عدالت برہم appeared first on ABN News.

]]>
حکومت کا 8 فروری یوم تعمیر وترقی جوش وجذبے سے منانے کا اعلان https://jhelumnews.com/%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%da%a9%d8%a7-8-%d9%81%d8%b1%d9%88%d8%b1%db%8c-%db%8c%d9%88%d9%85-%d8%aa%d8%b9%d9%85%db%8c%d8%b1-%d9%88%d8%aa%d8%b1%d9%82%db%8c-%d8%ac%d9%88%d8%b4-%d9%88%d8%ac%d8%b0/ Tue, 21 Jan 2025 07:56:59 +0000 https://abnnews.pk/?p=154245 اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا۔واضح رہے کہ 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں عام انتخابات منعقد ہوئے تھے، عمران خان نے اس دن یوم سیاہ منانے کا اعلان کر رکھا ہے، وہ با رہا الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا مار کر فارم 47 کی جعلی حکومت مسلط کر دی گئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سال کامیابیوں کا سال ہے، اسپورٹس مین اسپرٹس سے ہی معاملات اچھے طریقے سے آگے بڑھتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اب ہم چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنے جا رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اتنے عرصے کے بعد اتنے بڑے ٹورنامنٹ کا پاکستان میں ہونا خوش نصیبی ہے، ہمارے کرکٹ گراؤنڈز میں رونقیں لوٹ آئیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی تمام بہترین ٹیمیں پاکستان آئیں گی، شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، مزید کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، مہنگائی کم ہو رہی ہے، شرح سود نیچے جا رہی ہے، اسٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے، اسی طرح اچھا کردار ادا کرنے والے افراد کو بلا کر ایوارڈز دیے جائیں گے، ملک کے نوجوانوں کی خدمات کا اعتراف کیا جائے گا، انتخابات کے بعد یہ سال بہت اہم ثابت ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: سائنس اور آرٹس کا آپشن ختم میٹرک کے نئے گروپس متعارف،اطلاق رواں برس ہوگا

The post حکومت کا 8 فروری یوم تعمیر وترقی جوش وجذبے سے منانے کا اعلان appeared first on ABN News.

]]>
صدر مملکت،وزیر اعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا پائیدار شراکت داری کومزید مستحکم کرنے کیلئے منتظر ہوں،شہباز شریف https://jhelumnews.com/%d8%b5%d8%af%d8%b1-%d9%85%d9%85%d9%84%da%a9%d8%aa%d8%8c%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%da%a9%db%8c-%d9%b9%d8%b1%d9%85%d9%be-%da%a9%d9%88-%d9%85%d8%a8%d8%a7%d8%b1%da%a9%d8%a8%d8%a7/ Mon, 20 Jan 2025 18:16:18 +0000 https://abnnews.pk/?p=154217 اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )صدر آصف زرداری کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ صدر مملکت آصف زرداری کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک امریکا پائیدار شراکت داری کومزید مستحکم کرنے کیلئے ان کیساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔
دونوں عظیم ممالک سالہا سال سے خطے میں امن وخوشحالی کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔ ہم مستقبل میں بھی امن وسلامتی ،خوشحالی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں :امریکہ جلد مضبوط، عظیم اور کامیاب ملک بن جائے گا، غیرقانونی تارکین وطن کو واپسی کا حکم دیتا ہوں، ٹرمپ

The post صدر مملکت،وزیر اعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا پائیدار شراکت داری کومزید مستحکم کرنے کیلئے منتظر ہوں،شہباز شریف appeared first on ABN News.

]]>
دینہ عقب پولیس اسٹیشن جھاڑیوں اور درختوں میں آگ لگ گئی https://jhelumnews.com/%d8%af%db%8c%d9%86%db%81-%d8%b9%d9%82%d8%a8-%d9%be%d9%88%d9%84%db%8c%d8%b3-%d8%a7%d8%b3%d9%b9%db%8c%d8%b4%d9%86-%d8%ac%da%be%d8%a7%da%91%db%8c%d9%88%da%ba-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%af%d8%b1%d8%ae%d8%aa/ Mon, 20 Jan 2025 17:43:41 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17556 دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ عقب پولیس اسٹیشن جھاڑیوں اور درختوں میں آگ لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس اسٹیشن کے عقب میں جھاڑیوں اور درختوں میں آگ لگ گئی ریسکیو 1222 عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے آگ نے تقریباً 10 ایکڑ کے رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا راستہ نہ ہونے کے باعث ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے فائر بیٹرز کی مدد سے اگ پر قابو پایا آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

]]>
دینہ میں دوسرے روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری https://jhelumnews.com/%d8%af%db%8c%d9%86%db%81-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%af%d9%88%d8%b3%d8%b1%db%92-%d8%b1%d9%88%d8%b2-%d8%a8%da%be%db%8c-%d8%aa%d8%ac%d8%a7%d9%88%d8%b2%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%92-%d8%ae%d9%84%d8%a7%d9%81-%d8%a2/ Mon, 20 Jan 2025 17:42:59 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17553 دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ میں دوسرے روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہا اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی قیادت کی بلدیہ أفسران اور عملہ بھی شامل تھا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی ہدایت پر دینہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے دینہ میں آپریشن کی نگرانی اے سی دینہ سعدیہ ڈوگر کر رہی ہیں میونسپل کمیٹی دینہ کے زیر انتظام تجاوزات کے خلاف آپریشن جی ٹی روڈ اور سبزی منڈی میں تیزی سے جاری ہے اور بھاری مشینری سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے دینہ میں تجاوزات کے باعث ماضی میں شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا تھا اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی ہدایات کی روشنی میں آپریشن کو جلد منگلا روڈ، مین بازار اور دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے گا ۔

]]>
معروف ماہر تعلیم محمد رفیق آف چٹی راجگان کے چچا جان صوبیدار میجر محمد حنیف قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے https://jhelumnews.com/%d9%85%d8%b9%d8%b1%d9%88%d9%81-%d9%85%d8%a7%db%81%d8%b1-%d8%aa%d8%b9%d9%84%db%8c%d9%85-%d9%85%d8%ad%d9%85%d8%af-%d8%b1%d9%81%db%8c%d9%82-%d8%a2%d9%81-%da%86%d9%b9%db%8c-%d8%b1%d8%a7%d8%ac%da%af%d8%a7/ Mon, 20 Jan 2025 17:40:08 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17550 پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) معروف ماہر تعلیم محمد رفیق آف چٹی راجگان کے چچا جان صوبیدار میجر محمد حنیف قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ نمازِ جنازہ جامعہ حیدریہ جلالپور شریف میں ادا کی گئی ۔ صوبیدار میجر محمد حنیف مرحوم و مغفور کی نمازِ جنازہ میں سابق ناظم یو سی جلالپور شریف سید آصف حیدر ، سابق کسان کونسلر راجہ محمد شفاعت ، چوہدری فضل احمد بھون ، سابق پرنسپل محمد عنایت بھٹہ ، کرم شہزاد مغل ، قیصر مغل ، ندیم اختر بٹ سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مرحوم کو جلالپور شریف کے مرکزی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا ۔

]]>
خوشاب نہر کے منصوبے میں ناقص حکمت عملی کے تحت یونین کونسل جلالپورشریف کے گائوں رتوال کے رہائشی گاٶں میں محصور ھو کر رہ گئے https://jhelumnews.com/%d8%ae%d9%88%d8%b4%d8%a7%d8%a8-%d9%86%db%81%d8%b1-%da%a9%db%92-%d9%85%d9%86%d8%b5%d9%88%d8%a8%db%92-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%86%d8%a7%d9%82%d8%b5-%d8%ad%da%a9%d9%85%d8%aa-%d8%b9%d9%85%d9%84%db%8c-%da%a9/ Mon, 20 Jan 2025 17:39:06 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17547 پنڈ دادن خان ( رپورٹ ملک ظہیر اعوان ) تحصیل پنڈدادنخان میں جاری جلالپور شریف خوشاب نہر کے منصوبے میں ناقص حکمت عملی کے تحت یونین کونسل جلالپورشریف کے گائوں رتوال کے رہائشی گاٶں میں محصور ھو کر رہ گئے، اہلیان دیہہ گذر گاہ کے حصول کیلٸے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ھیں عوام نے حکام بالا کو متعدد درخواستیں دیں لیکن کسی نے کوئی بات نہ سنی رتوال گاٶں کے باسی گذر گاہ کے حصول کیلٸے باہر نکل ائے اور بھرپور احتجاج کیا
پنڈ دادن خان کا رتوال گاٶں پہاڑ کے دامن میں آباد ھے جس کے سامنے سے زیر تعمیر جلالپور شریف نہر گزر رھی ھے جنوب جانب لوگوں کا زرعی رقبہ ھے جہاں کاشتکاری کر کے وہ گزر بسر کرتے ہیں دوسری جانب گاٶں میں گرلز سکینڈری سکول اور بواٸز ہاٸی سکول ہیں جہاں آس پاس کے گاٶں سے طلبا و طالبات تعلیم کے حصول کے لیے آتے ہیں راستہ نہ ھونے کے سبب طلبا و طالبات اور مقامی افراد کو آنے جانے میں سخت دشواری کا سامنا ھے لوگوں کو چار کلو میٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ھے اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ھوٸے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ھے کہ ہماری مشکلات کو مدِِّ نظر رکھتے ھوٸے معاملے پر سنجیدگی سے نوٹس لیا جاٸے اور ہماری تکالیف کا ازالہ کیا جاۓ۔

]]>