دنیا – JhelumNews https://jhelumnews.com First-ever Newspaper of the District Jhelum. CE: Imran Bashir Tue, 21 Jan 2025 14:33:28 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.7.1 ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی خوشخبری سنا دی https://jhelumnews.com/%da%88%d9%88%d9%86%d9%84%da%88-%d9%b9%d8%b1%d9%85%d9%be-%d9%86%db%92-%d8%a8%da%91%db%8c-%d8%ae%d9%88%d8%b4%d8%ae%d8%a8%d8%b1%db%8c-%d8%b3%d9%86%d8%a7-%d8%af%db%8c/ Tue, 21 Jan 2025 14:33:28 +0000 https://abnnews.pk/?p=154324 نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پابندی کو 75 دن کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ٹرمپ نے اپنے عہدے کا آغاز کرتے ہی ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ 75 دن تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔

اس ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اپنے مشیروں اور دیگر حکام سے مشاورت کر رہے ہیں، اور اٹارنی جنرل کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس دوران ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے کوئی اقدامات نہ کریں۔ یہ آرڈر 20 جنوری کو دستخط کیے گئے، مگر اس کا نفاذ 19 جنوری سے شروع ہو چکا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان نے اپریل 2024 میں ایک قانون منظور کیا تھا جس میں ٹک ٹاک کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے امریکی آپریشنز کو 19 جنوری تک فروخت کرے، ورنہ اس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ اس قانون پر سابق صدر جو بائیڈن نے بھی دستخط کیے تھے۔

The post ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی خوشخبری سنا دی appeared first on ABN News.

]]>
صدر مملکت،وزیر اعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا پائیدار شراکت داری کومزید مستحکم کرنے کیلئے منتظر ہوں،شہباز شریف https://jhelumnews.com/%d8%b5%d8%af%d8%b1-%d9%85%d9%85%d9%84%da%a9%d8%aa%d8%8c%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%da%a9%db%8c-%d9%b9%d8%b1%d9%85%d9%be-%da%a9%d9%88-%d9%85%d8%a8%d8%a7%d8%b1%da%a9%d8%a8%d8%a7/ Mon, 20 Jan 2025 18:16:18 +0000 https://abnnews.pk/?p=154217 اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )صدر آصف زرداری کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ صدر مملکت آصف زرداری کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک امریکا پائیدار شراکت داری کومزید مستحکم کرنے کیلئے ان کیساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔
دونوں عظیم ممالک سالہا سال سے خطے میں امن وخوشحالی کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔ ہم مستقبل میں بھی امن وسلامتی ،خوشحالی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں :امریکہ جلد مضبوط، عظیم اور کامیاب ملک بن جائے گا، غیرقانونی تارکین وطن کو واپسی کا حکم دیتا ہوں، ٹرمپ

The post صدر مملکت،وزیر اعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا پائیدار شراکت داری کومزید مستحکم کرنے کیلئے منتظر ہوں،شہباز شریف appeared first on ABN News.

]]>
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل پہنچ گئے، کچھ دیر بعد تقریب حلف برداری https://jhelumnews.com/%d9%86%d9%88%d9%85%d9%86%d8%aa%d8%ae%d8%a8-%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%db%8c-%d8%b5%d8%af%d8%b1-%da%88%d9%88%d9%86%d9%84%da%88-%d9%b9%d8%b1%d9%85%d9%be-%da%a9%db%8c%d9%be%db%8c%d9%b9%d9%84-%db%81/ Mon, 20 Jan 2025 16:22:23 +0000 https://abnnews.pk/?p=154200 کیپیٹل ہل (اے بی این نیوز        ) تقریب حلف برداری کے سلسلے میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل پہنچ گئے۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے کیپیٹل ہل پہنچ گئے، جہاں وہ کچھ دیر بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کا آغاز سینٹ جان چرچ میں دعائیہ تقریب سے ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کیپیٹل ہل میں ہو رہی ہے جہاں ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب نائب صدر جے ڈی وینس بھی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اسٹیج پر ہوں گے۔ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ قوم سے خطاب کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں شدید سردی کے باعث حلف برداری کی تقریب کیپیٹل ہل عمارت کے اندر منعقد کی جا رہی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ حلف برداری کی تقریب میں دیگر اہم مہمانوں کے ہمراہ شرکت کریں گے جب کہ نائب صدر کملا ہیرس بھی تقریب میں شریک ہوں گی۔ سابق صدور جارج بش، براک اوباما اور بل کلنٹن بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوا شریف نے استعفیٰ دینے کی پیشکش کر دی

The post نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل پہنچ گئے، کچھ دیر بعد تقریب حلف برداری appeared first on ABN News.

]]>
عمران خان و بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کا چھینا گیا موبائل فون بھارت پہنچ گیا https://jhelumnews.com/%d8%b9%d9%85%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%ae%d8%a7%d9%86-%d9%88-%d8%a8%d8%b4%d8%b1%db%8c%d9%b0-%d8%a8%db%8c-%d8%a8%db%8c-%da%a9%db%92-%d9%88%da%a9%db%8c%d9%84-%d8%ae%d8%a7%d9%84%d8%af-%db%8c%d9%88%d8%b3/ Sun, 05 Jan 2025 13:42:56 +0000 https://abnnews.pk/?p=152308 راولپنڈی (اے بی این نیوز    )عمران خان و بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کا چھینا گیا موبائل فون بھارت پہنچ گیا ۔ موبائل فون میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے مقدمات سے منسلک ہر قسم کا ریکارڈ موجود ہے ۔

خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ تمام مقدمات میں عدالتوں وکلاء اور ملزمان سے کوارڈینیشن کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں۔ القادر کیس کی سماعت کے بعد خنجر کی نوک پر موبائل فون 23 دسمبر کو فیض آباد سے چھینا گیا ۔

خالد یوسف چوہدری کے مطابق تھانہ آئی نائن پولیس نے مقدمہ درج کیا ۔ تفتیشی ظفر مہدی ہیں ۔ آئی کلاوڈ سے لوکیشن ٹریکنگ کے لئے find my پہ بھی لگایا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ
ابھی ایپل کمپنی نے مطلع کیا ہے کہ میرا iphone 13 Pro Max بھارتی ریاست چھتیس گڑھ، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کے درمیانی علاقے میں آن ہوا ہے۔ خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ
سنا تھا سمگلنگ افغانستان کے راستے ہوتی ہے مگر یہ بھارت کے ساتھ خفیہ راستے کب کھل گئے۔

مزید پڑھیں :خواجہ معین الدین چشتی عرس،بھارت کا 400 پاکستانیوں کو ویزہ دینے سے انکار

The post عمران خان و بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کا چھینا گیا موبائل فون بھارت پہنچ گیا appeared first on ABN News.

]]>
بس کھائی میں جا گری، 13 سیاح مارے گئے، 28 زخمی https://jhelumnews.com/%d8%a8%d8%b3-%da%a9%da%be%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ac%d8%a7-%da%af%d8%b1%db%8c%d8%8c-13-%d8%b3%db%8c%d8%a7%d8%ad-%d9%85%d8%a7%d8%b1%db%92-%da%af%d8%a6%db%92%d8%8c-28-%d8%b2%d8%ae%d9%85/ Sat, 04 Jan 2025 17:42:29 +0000 https://abnnews.pk/?p=152243 جنوب مغربی کولمبیا میں پین امریکن ہائی وے پر سیاحوں کی بس 160 فٹ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، حادثہ کولمبیا کے ایک مشہور شہر کیلی سے ایکواڈور کی سرحد کی طرف جانے والی سیاحوں کی بس میں پیش آیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کولمبیا کی ٹریفک پولیس نے بس میں سوار 42 مسافروں کی تفصیلات جمع کرنا شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی مزید تحقیقات کی جا سکیں۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ ماریا کونسٹانزا گارشیا نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی کےکیسز میں وکلا نے پیسے لیے، شیر افضل مروت نےبڑا مطالبہ کردیا

The post بس کھائی میں جا گری، 13 سیاح مارے گئے، 28 زخمی appeared first on ABN News.

]]>
کورونا کے بعد نئے جان لیوا وائرس کا حملہ،نشانہ نوجوان نسل،HMPV’ کے پھیلاؤ کی اطلاعات،جانئے احتیاطی تدابیر https://jhelumnews.com/%da%a9%d9%88%d8%b1%d9%88%d9%86%d8%a7-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%b9%d8%af-%d9%86%d8%a6%db%92-%d8%ac%d8%a7%d9%86-%d9%84%db%8c%d9%88%d8%a7-%d9%88%d8%a7%d8%a6%d8%b1%d8%b3-%da%a9%d8%a7-%d8%ad%d9%85%d9%84%db%81/ Fri, 03 Jan 2025 13:01:56 +0000 https://abnnews.pk/?p=152077 بیجنگ ( اے بی این نیوز   ) کورونا کے 5 سال بعد چین میں کووڈ-19 جیسے نئے وائرس کی تیزی سے پھیلنے کی اطلاعات ہیں جسے ہیومن میٹاپانو وائرس (HMPV) کہا جاتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نئے وائرس سے متاثرہ افراد میں سردی اور کورونا جیسی علامات کی شکایت ہوئی ہے اور HMPV سمیت سانس کی بیماریوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا اور سوشل میڈیا کی رپورٹس اور پوسٹس سے پتہ چلتا ہے کہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، کچھ کا دعویٰ ہے کہ ہسپتال مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں، اور بہت سے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔چین میں آن لائن ویڈیوز میں مریضوں سے بھرے ہسپتال دکھائے گئے ہیں، جس میں سوشل میڈیا صارفین انفلوئنزا اے، ایچ ایم پی وی، مائکوپلاسما نمونیا اور کوویڈ 19 سمیت متعدد وائرسوں کی موجودگی کو اجاگر کرتے ہیں۔

X پر SARS-CoV-2 (COVID-19) کے ہینڈل کی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کو متعدد وائرسوں میں اضافے کا سامنا ہے، جن میں انفلوئنزا اے، ایچ ایم پی وی، مائکوپلاسما نمونیا، اور کوویڈ 19 شامل ہیں، خاص طور پر بچوں کے ہسپتالوں میں اس اضافے کی وجہ سے دباؤ ہے۔ نمونیا اور پھیپھڑوں کی بیماری کے مسائل۔

چائنا ڈیزیز کنٹرول اتھارٹی نے نامعلوم افراد کے نمونیا کے لیے پائلٹ مانیٹرنگ سسٹم کا اعلان کیا ہے، برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ موسم سرما کے دوران سانس کی بیماریوں میں اضافے کا خدشہ ہے، جس کے باعث حکام نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ نمونیا کے لیے ایک پائلٹ مانیٹرنگ سسٹم بنائے۔ نامعلوم جراثیم سے نمٹنے کے لیے ایک ‘پروٹوکول’ قائم کریں۔

انسانی میٹاپانو وائرس (HMPV) کیا ہے؟انسانی میٹاپانو وائرس ایک سانس کا وائرس ہے جو بنیادی طور پر بچوں، بوڑھوں اور کمزور مدافعتی نظام والے لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔یہ اکثر عام زکام یا فلو جیسی علامات کے ساتھ ظاہر ہوتا ہے، جیسے بخار، کھانسی، اور ناک بہنا، اور یہ صحت کے لیے سنگین خطرہ ہو سکتا ہے۔

احتیاطی تدابیر،صابن اور پانی سے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں، بار بار چھونے والی سطحوں کو جراثیم سے پاک کریں، اور متاثرہ لوگوں سے قریبی رابطے سے گریز کریں۔ماسک پہنیں اور باخبر رہیں
ماسک پہننا، خاص طور پر بھیڑ والی جگہوں پر، کسی حد تک مدد کر سکتا ہے۔
نئی بیماریوں سے بچنے کے لیے دستیاب ویکسین کے بارے میں آگاہ رہیں، صحت مند غذا کھائیں، اور اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور غذائیں شامل کریں۔

تمباکو نوشی سے پرہیز کریں کیونکہ تمباکو نوشی نظام تنفس کو نقصان پہنچاتی ہے جس سے آپ کے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔مجموعی صحت اور بحالی کے لیے مناسب ہائیڈریشن اہم ہے۔ ان وائرسوں کو سمجھنا اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا آپ کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے۔

چین کو سردیوں اور بہار کے موسموں میں سانس کی متعدد بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 14 سال سے کم عمر کے لوگوں میں ہیومن میٹاپانو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس وائرس کے لیے ابھی تک کوئی ویکسین تیار نہیں کی گئی ہے، حالانکہ اس کی علامات عام نزلہ زکام کی علامت ہیں۔
مزید پڑھیں :سول نافرمانی کی تحریک کا پہلا مرحلہ جاری ہے اور جاری رہے گا، شیخ وقاص اکرم

The post کورونا کے بعد نئے جان لیوا وائرس کا حملہ،نشانہ نوجوان نسل،HMPV’ کے پھیلاؤ کی اطلاعات،جانئے احتیاطی تدابیر appeared first on ABN News.

]]>
10 سالہ سارہ شریف کے قاتل والد کی جیل میں گلا کاٹ دیا گیا، جیل ہسپتال میں شدید زخمی حالت میں موجود https://jhelumnews.com/10-%d8%b3%d8%a7%d9%84%db%81-%d8%b3%d8%a7%d8%b1%db%81-%d8%b4%d8%b1%db%8c%d9%81-%da%a9%db%92-%d9%82%d8%a7%d8%aa%d9%84-%d9%88%d8%a7%d9%84%d8%af-%da%a9%db%8c-%d8%ac%db%8c%d9%84-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%af/ Thu, 02 Jan 2025 23:49:55 +0000 https://jhelumnews.com/?p=17347 برمنگھم(عمران بشیر)10 سالہ سارہ شریف کے قاتل والد کی جیل میں گلا کاٹ دیا گیا،ٹن ڈبے کے ڈھکن سے حملہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دو قیدیوں نے 43 سالہ عرفان شریف پر جنوبی لندن کی سخت گیر جیل ایچ ایم پی بلمارش میں ان کے سیل میں حملہ کیا۔ یہ حملہ نئے سال کے دن ہوا، جس کے چند ہفتے بعد ہی وہ معصوم سارہ کے قتل کے جرم میں عمر قید کاٹ رہے تھے۔

معروف برطانوی جریدے برمنگھم ٹائمز کے مطابق، شریف خوش قسمتی سے زندہ بچ گئے اور جیل کے اسپتال میں شدید زخمی حالت میں موجود ہیں۔

حملہ آور سارہ کے ساتھ ہونے والے تشدد پر غصے میں تھے، جسے اگست 2023 میں موت سے پہلے دو سال تک مارا پیٹا گیا، جلایا گیا، اور کاٹا گیا۔

انہوں نے نئے سال کے دن ایچ ایم پی بلمارش میں منصوبہ بندی کے تحت حملہ کیا اور ایک ٹونا ڈبے کے ڈھکن کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عرفان شریف پر حملہ منصوبہ بندی سے کیا گیا اورایک عارضی ہتھیار سے ان پر جان لیوا حملہ کیا گیا . ٹن ڈبے سے ان کے گلے کو کاٹا گیا جس سے ان کے چہرے اورگردن پر شدید زخم کے نشان ہیں. سارہ قتل کیس ایک مشہور قتل کیس ہونے کی وجہ سے عرفان شریف پر حملہ ہو سکتا تھا جس کی وجہ سے وہ خاصے محتاط بھی تھے. اس واقعہ کی تحقیقات پولیس کر رہی ہے اس جیل میں کیٹیگری اے جیل بلمارش میں قاتلوں اور دہشت گردوں کی بڑی تعداد موجود ہے، جن میں ایم پی ڈیوڈ ایمیس کے قاتل علی حربی علی بھی شامل ہیں۔

]]>
زیر سمندر سب میرین کیبل میں خرابی کی اطلاع ، پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے https://jhelumnews.com/%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%b3%d9%85%d9%86%d8%af%d8%b1-%d8%b3%d8%a8-%d9%85%db%8c%d8%b1%db%8c%d9%86-%da%a9%db%8c%d8%a8%d9%84-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%ae%d8%b1%d8%a7%d8%a8%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%a7%d8%b7%d9%84/ Thu, 02 Jan 2025 17:06:15 +0000 https://abnnews.pk/?p=151982 اسلام آباد (اے بی این نیوز ) پی ٹی اے کے مطابق قطرکےقریب سب میرین کیبل میں خرابی کی اطلاع ہے۔ عالمی سب میرین کیبل میں خرابی،پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ۔ پی ٹی اے کو سب میرین کیبل ڈبل اے ای ون میں خرابی کی اطلاع موصولہو ئی ہے۔
پی ٹی اے ترجمان نے سب میرین کیبل میں خرابی سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔ خرابی سے ملک بھر میں انٹرنیٹ ،براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ کیبل پاکستان کو عالمی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑنے والی 7کیبلز میں سے ایک ہے۔
اسلام آباد:متعلقہ ٹیمیں کیبل میں خرابی دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید پڑھیں :ہم اپنے شہیدوں کا حساب لیں گے ہمارے ساٹھ کے قریب کارکنان ابھی بھی لاپتہ ہیں،ہم یہ ہی سمجھیں گے کہ وہ بھی شہید ہو گئے،عمران خان

The post زیر سمندر سب میرین کیبل میں خرابی کی اطلاع ، پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے appeared first on ABN News.

]]>
یو اے ای، طیارہ حادثے میں پاکستانی خاتون پائلٹ سمیت دو جاں بحق https://jhelumnews.com/%db%8c%d9%88-%d8%a7%db%92-%d8%a7%db%8c%d8%8c-%d8%b7%db%8c%d8%a7%d8%b1%db%81-%d8%ad%d8%a7%d8%af%d8%ab%db%92-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%ae%d8%a7%d8%aa%d9%88/ Tue, 31 Dec 2024 10:42:34 +0000 https://abnnews.pk/?p=151730 ابوظہبی (اے بی این نیوز ) متحدہ عرب امارات میں راس الخیمہ کے ساحل کے قریب گر کرطیارہ تباہ ، حادثے میں پاکستانی خاتون پائلٹ اور مسافر بھارتی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔خلیج ٹائمز کے مطابق ایک ہلکا طیارہ جس میں صرف پائلٹ اور ایک بھارتی مسلمان نوجوان سوارتھے، دارالحکومت راس الخیمہ کے ساحل کے قریب سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

طیارے کی پائلٹ کی شناخت 26 سالہ پاکستانی خاتون اورمرد کی شناخت 26 سالہ سلیمان الماجد کے طور پر کی گئی۔جاں بحق نوجوان کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے جو یو اے ای میں آکر آباد ہوگئے تھے اور سلیمان الماجد کی پیدائش وہیں ہوئی تھی۔ پیشے کے لحاظ سے سلیمان الماجد ڈاکٹر تھے۔
جاں بحق ڈاکٹر کے والد اختار گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے نے سیر و تفریح کے لیے ہلکا طیارہ ہائر کیا تھا، ا سہ پہر دو بجے طیارے نے پرواز کی تھی اور اس کے فورا بعد ساحل سمندر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ، اعلان آج رات متوقع

The post یو اے ای، طیارہ حادثے میں پاکستانی خاتون پائلٹ سمیت دو جاں بحق appeared first on ABN News.

]]>
سابق جنوبی کورین صدر یون سوک یول کے وارنٹ گرفتاری جاری https://jhelumnews.com/%d8%b3%d8%a7%d8%a8%d9%82-%d8%ac%d9%86%d9%88%d8%a8%db%8c-%da%a9%d9%88%d8%b1%db%8c%d9%86-%d8%b5%d8%af%d8%b1-%db%8c%d9%88%d9%86-%d8%b3%d9%88%da%a9-%db%8c%d9%88%d9%84-%da%a9%db%92-%d9%88%d8%a7%d8%b1%d9%86/ Tue, 31 Dec 2024 06:09:48 +0000 https://abnnews.pk/?p=151700 سیئول (نیوزڈیسک)جنوبی کوریا کی عدالت سےمعطل صدر یون سوک یول کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔پولیس اورکرپشن انویسٹیگیشن آفس کی جانب سےمعطل صدر کےخلاف بغاوت کےالزامات کی تحقیقات ہورہی ہیں،پولیس نے موقف اپنایا کہ صدر کو بغاوت کےکیس میں استثنیٰ حاصل نہیں ہے،انہیں بار بار سمن بھیجنے کےباوجود وہ پیش نہیں ہوئے۔

یون سوک یول کےوکلا نے وارنٹ گرفتاری کی مخالفت کی،تاہم عدالت نےپولیس کا موقف قبول کیا،عدالتی فیصلے کےبعد ہزاروں افراد صدر ہاؤس کے باہرجمع ہوئے اوران سےفوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا،صدر کے مواخذے کا کیس بھی آئینی عدالت میں زیرسماعت ہے۔

The post سابق جنوبی کورین صدر یون سوک یول کے وارنٹ گرفتاری جاری appeared first on ABN News.

]]>