پاکستان

اس کیٹا گری میں 3837 خبریں موجود ہیں

ملک میں انتہا پسندی اور مذہبی کشیدگی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی: نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں انتہاپسندی اور مذہبی کشیدگی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان میں موجود اقلیتوں کا تحفظ ریاست کے اولین فرائض کا حصہ ہے۔ جڑانوالہ کے واقعے میں ملوث افراد…

جنوبی وزیرستان: فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 6 جوان شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 بہادر سپاہیوں نے جامِ شہادت نوش کیا، علاقے میں دہشت…

چیئرمین پی ٹی آئی کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت 5 مقدمات میں طلبی کا نوٹس جاری

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج 5 مقدمات میں مختلف تاریخوں پر طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشت…

بھارت سے پاکستان اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، 6 بھارتی شہری گرفتار

پاکستان رینجرز نے بھارت کی طرف سے اسمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے 6 بھارتی اسمگلروں کو گرفتار کردیا، گرفتار بھارتی شہری منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی…

بٹگرام: چیئرلفٹ کی رسیاں ٹوٹنے سے 8 افراد 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئے، ریسکیو آپریشن جاری

خیبر پختوںخواہ کے ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی کے علاقے جنگڑھی پشتو میں کیبل کار کی رسی درمیان میں ٹوٹ جانے سے اسکول جانے والے 6 طلبہ سمیت 8 افراد بلندی پر پھنس گئے۔ موقع پر موجود تحصیل چیئرمین مفتی…

عدالت نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف حتمی فیصلے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی…

سکھر حیدرآباد موٹروے اسکینڈل: اربوں روپے کرپشن کی تحقیقات نیب کراچی منتقل

حیدرآباد، سکھر موٹر وے اسکینڈل کے سلسلے میں 6 الگ الگ انکوائریوں کو یکجا کرکے معاملہ صرف نیب کراچی کے سپرد کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد سکھر موٹر کرپشن اسکینڈل کے سلسلے میں نیب کراچی، نیب سکھر، اینٹی کرپشن…

شوگر ملز کیس: مریم نواز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز کو شوگر ملز کیس میں سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا۔ چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی تین رکنی بینچ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست پر سماعت…

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں کون سی سہولیات دستیاب ہیں؟

محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل قوانین کے مطابق تمام سہولتیں فراہم کی جا چکی ہیں جس میں نیا باتھ روم بھی بنوا دیا گیا ہے جس…

عام انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیوں کے لیے گزشتہ روز 5 حلقہ بندی کمیٹیوں کو نوٹیفائی کردیا، جن میں سے 4 کمیٹیاں ہر ایک صوبے کے لیے اور ایک وفاقی دارالحکومت کے لیے ہے،…