پاکستان

اس کیٹا گری میں 3836 خبریں موجود ہیں

پاکستان کا ڈنمارک میں توہین قرآن کو غیر قانونی قرار دینے کی تجویز کا خیرمقدم

پاکستان نے ڈنمارک کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے کے بل کی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے اور احتجاج کی آڑ میں مقدس…

تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

ملکی سلامتی کے اداروں اور سرکاری عہدیداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنماؤں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی…

کراچی: ڈیڑھ درجن ڈاکوؤں کا چائے خانے پر دھاوا، لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

کراچی میں کریم آباد مینا بازار کے قریب 9 موٹر سائیکلوں پر سوار ڈیڑھ درجن سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے چائے خانے پر دھاوا بول دیا۔ مسلح ڈاکوؤں نے چائے کے ہوٹل پر موجود متعدد شہریوں سے موبائل فون اور…

امریکا کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری چاہتے ہیں: نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری چاہتے ہیں۔ پاکستان کا امریکا کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعلق ہے۔ ملکوں میں مختلف امور پر اتفاق اور اختلاف بھی رہتا ہے، ہم منفی توانائیوں…

لاہور: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 8 دہشتگرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے القاعدہ کے دو اہم کمانڈر سمیت آٹھ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ دہشتگردوں سے بارودی مواد، ہینڈگرنیڈ، ڈیٹو نیٹر اور اسلحہ برآمد کیا گیا…

دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار، الرٹ جاری

دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار جبکہ ہیڈ اسلام کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے وارننگ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔…

ہمایوں دلاور کو جج کے عہدے سے کیوں ہٹا دیا گیا، اصل وجہ سامنے آگئی

توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (اوایس ڈی) بنا دیا گیا جبکہ ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنانے کی اصل…

بلآخر شریف فیملی نے نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ فائنل کر دی

قائد مسلم لیگ ن نواشریف کی ستمبر میں وطن واپسی کیلئے دی گئی تاریخ تبدیل کردی گئی، شریف خاندان نے وطن واپسی کیلئے نئی تاریخ پراتفاق کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں نواز شریف کی وطن واپسی…

نگراں وزیراعظم سے مئیرکراچی کی ملاقات؛ کراچی کے انتظامی امور پربریفنگ

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے مئیر کراچی نے ملاقات کی جس میں مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی ہے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی پاکستان کی صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز…

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ نگراں وزیراعظم نے پاکستان کے معاشی استحکام میں مدد کرنے میں امریکا کے کردار کو سراہا اور پائیدار ترقی کےحصول کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے کوجاری رکھنے کے…