پاکستان – JhelumNews https://jhelumnews.com First-ever Newspaper of the District Jhelum. CE: Imran Bashir Tue, 21 Jan 2025 16:40:54 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.7.1 پارلیمانی شفافیت پرفافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی https://jhelumnews.com/%d9%be%d8%a7%d8%b1%d9%84%db%8c%d9%85%d8%a7%d9%86%db%8c-%d8%b4%d9%81%d8%a7%d9%81%db%8c%d8%aa-%d9%be%d8%b1%d9%81%d8%a7%d9%81%d9%86-%da%a9%db%8c-%d9%86%d8%a6%db%8c-%d8%ac%d8%a7%d8%a6%d8%b2%db%81-%d8%b1/ Tue, 21 Jan 2025 16:40:54 +0000 https://abnnews.pk/?p=154364 پارلیمانی شفافیت پرفری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی نئی جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی،رپورٹ کو بین الپارلیمانی تنظیم کے فریم ورک کومدنظر رکھ مرتب کیاگیا۔

فافن رپورٹ میں سینیٹ،قومی اسمبلی اورچاروں صوبائی اسمبلیوں کی ویب سائٹس کا جائزہ لیا گیا، آئی پی یومعیارپر سینیٹ ویب سائیٹ نےسب سے زیادہ یعنی 69 فیصد عمل کیا،پنجاب اسمبلی نے 64 فیصد،قومی اسمبلی نے 61 فیصد عمل کیا۔

فافن جائزہ رپورٹ کےمطابق خیبرپختونخوا اسمبلی نے51 فیصد،سندھ اسمبلی نے 40 فیصد،بلوچستان اسمبلی نے 38 فیصد عمل کیا،یہ عدم مطابقت،سیاسی پولرائزیشن ماحول میں غلط معلومات کےخطرات بڑھاتی ہیں،اپ ڈیٹ معلومات کیلئے پارلیمانی ویب سائیٹ متحرک مرکز کے طور پر ابھریں۔

رپورٹ کےمطابق پارلیمانی ویب سائٹس کی شفافیت،افادیت بڑھانے کیلئےمزید اصلاحات ضروری ہیں، ایسی اصلاحات سے پارلیمانی عمل اور جمہوریت کیخلاف ڈس انفارمیشن بھی رکے گی۔

The post پارلیمانی شفافیت پرفافن کی نئی جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی appeared first on ABN News.

]]>
مریم نواز کی اے آئی تصاویر شیئر کرنے والے 10 افراد کے خلاف اہم پیشرفت سامنے آ گئی https://jhelumnews.com/%d9%85%d8%b1%db%8c%d9%85-%d9%86%d9%88%d8%a7%d8%b2-%da%a9%db%8c-%d8%a7%db%92-%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d8%aa%d8%b5%d8%a7%d9%88%db%8c%d8%b1-%d8%b4%db%8c%d8%a6%d8%b1-%da%a9%d8%b1%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84/ Tue, 21 Jan 2025 16:37:07 +0000 https://abnnews.pk/?p=154359 وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے ذریعے بنائی گئی تصاویر شیئر کرنے والے 10 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

لاہور میں ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے سائبر کرائم اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی اے آئی سے بنی تصاویر شیئر کرنے والے 10 افرادکیخلاف مقدمات درج کرلیا گیا جس میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر اب تک 18 افراد مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے کا کہناتھاکہ ریاست اور معزز شخصیات کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تصاویر بنانے، شیئر اور کمنٹس کرنے والے ایف آئی اے کے ملزم ہیں لہٰذا تصاویر بنانے والے، شیئر، لائک اور کمنٹ کرنے والو ں کو بھی پکڑا جائے گا، اس معاملے ملزمان کی 4 کیٹگریز بنائی گئی ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے کا کہنا تھاکہ ان ملزمان کو 5 سے 7 سال تک سزا ہوگی، سائبر کرائم قوانین کو مزید سخت بنارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ملک سے باہر بیٹھ کر شر پسندی کرنے والوں کو پاکستان لائیں گے، شہباز گل اور عادل راجہ جیسے ملزمان کو پاکستان لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

The post مریم نواز کی اے آئی تصاویر شیئر کرنے والے 10 افراد کے خلاف اہم پیشرفت سامنے آ گئی appeared first on ABN News.

]]>
کون اِن کون آؤٹ ؟عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لئے نئی قانونی ٹیم https://jhelumnews.com/%da%a9%d9%88%d9%86-%d8%a7%d9%90%d9%86-%da%a9%d9%88%d9%86-%d8%a2%d8%a4%d9%b9-%d8%9f%d8%b9%d9%85%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%ae%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a8%d8%b4%d8%b1%db%8c%d9%b0-%d8%a8%db%8c/ Tue, 21 Jan 2025 14:11:42 +0000 https://abnnews.pk/?p=154320 عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لئے نئی قانونی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، تاہم اس میں پارٹی سے وابستہ اہم وکلا کو شامل نہیں کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کے معاملے میں مقدمے کی پیروی کے لئے نئی قانونی ٹیم شکیل دے دی گئی ہے جو 14 رکنی وکلا پر مشتمل ہے۔

نئی قانونی ٹیم میں بیرسٹر سلمان اکرم راجا، بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل ، چودھری ظہیر عباس، ارشد تبریز، قوسین فیصل مفتی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں خالد محمود یوسف چودھری، چودھری اشتیاق، ابوذر نیازی، رائے سلمان امجد، شعیب شاہین ، سردار قدیر، علی اعجاز بٹر، مشعال یوسفزئی بھی نئی ٹیم میں شامل ہیں۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کے مقدمات کی پیروی کے لئے بنائی گئی نئی قانونی ٹیم میں فیصل چودھری،بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت شامل نہیں۔

سکولوں میں چھٹیاں، تاریخیں سامنے آگئیں

The post کون اِن کون آؤٹ ؟عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لئے نئی قانونی ٹیم appeared first on ABN News.

]]>
شراب واسلحہ کیس ، علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر عدالت برہم https://jhelumnews.com/%d8%b4%d8%b1%d8%a7%d8%a8-%d9%88%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%ad%db%81-%da%a9%db%8c%d8%b3-%d8%8c-%d8%b9%d9%84%db%8c-%d8%a7%d9%85%db%8c%d9%86-%da%af%d9%86%da%88%d8%a7-%d9%be%d9%88%d8%b1-%da%a9%db%92-%d9%88/ Tue, 21 Jan 2025 09:51:44 +0000 https://abnnews.pk/?p=154270 اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر تاریخ پر آپ استثنیٰ کی درخواست دیتے ہیں، ملزم کو پیش نہیں کرتے۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا، عدالتی آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز سے وضاحت طلب کر لی۔وکیل علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آپ ملزم کی بریت کی درخواست پر پہلے فیصلہ کریں، اس حوالے سے عدالتی حکم موجود ہے۔

مریم اورنگزیب جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ استثنی کی درخواستیں دے کر صرف عدالت کا قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں، ملزم کے متعدد بار وارنٹ جاری ہوئے تعمیلی رپورٹ جمع نہیں کرائی جا رہی، بعدازاں عدالت نے 29 جنوری تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی، یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 16 افراد ہلاک، 5 لاپتہ

The post شراب واسلحہ کیس ، علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر عدالت برہم appeared first on ABN News.

]]>
حکومت کا 8 فروری یوم تعمیر وترقی جوش وجذبے سے منانے کا اعلان https://jhelumnews.com/%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%da%a9%d8%a7-8-%d9%81%d8%b1%d9%88%d8%b1%db%8c-%db%8c%d9%88%d9%85-%d8%aa%d8%b9%d9%85%db%8c%d8%b1-%d9%88%d8%aa%d8%b1%d9%82%db%8c-%d8%ac%d9%88%d8%b4-%d9%88%d8%ac%d8%b0/ Tue, 21 Jan 2025 07:56:59 +0000 https://abnnews.pk/?p=154245 اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا۔واضح رہے کہ 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں عام انتخابات منعقد ہوئے تھے، عمران خان نے اس دن یوم سیاہ منانے کا اعلان کر رکھا ہے، وہ با رہا الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا مار کر فارم 47 کی جعلی حکومت مسلط کر دی گئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سال کامیابیوں کا سال ہے، اسپورٹس مین اسپرٹس سے ہی معاملات اچھے طریقے سے آگے بڑھتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اب ہم چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنے جا رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اتنے عرصے کے بعد اتنے بڑے ٹورنامنٹ کا پاکستان میں ہونا خوش نصیبی ہے، ہمارے کرکٹ گراؤنڈز میں رونقیں لوٹ آئیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی تمام بہترین ٹیمیں پاکستان آئیں گی، شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، مزید کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، مہنگائی کم ہو رہی ہے، شرح سود نیچے جا رہی ہے، اسٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے، اسی طرح اچھا کردار ادا کرنے والے افراد کو بلا کر ایوارڈز دیے جائیں گے، ملک کے نوجوانوں کی خدمات کا اعتراف کیا جائے گا، انتخابات کے بعد یہ سال بہت اہم ثابت ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: سائنس اور آرٹس کا آپشن ختم میٹرک کے نئے گروپس متعارف،اطلاق رواں برس ہوگا

The post حکومت کا 8 فروری یوم تعمیر وترقی جوش وجذبے سے منانے کا اعلان appeared first on ABN News.

]]>
صدر مملکت،وزیر اعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا پائیدار شراکت داری کومزید مستحکم کرنے کیلئے منتظر ہوں،شہباز شریف https://jhelumnews.com/%d8%b5%d8%af%d8%b1-%d9%85%d9%85%d9%84%da%a9%d8%aa%d8%8c%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%da%a9%db%8c-%d9%b9%d8%b1%d9%85%d9%be-%da%a9%d9%88-%d9%85%d8%a8%d8%a7%d8%b1%da%a9%d8%a8%d8%a7/ Mon, 20 Jan 2025 18:16:18 +0000 https://abnnews.pk/?p=154217 اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )صدر آصف زرداری کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ صدر مملکت آصف زرداری کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک امریکا پائیدار شراکت داری کومزید مستحکم کرنے کیلئے ان کیساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔
دونوں عظیم ممالک سالہا سال سے خطے میں امن وخوشحالی کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔ ہم مستقبل میں بھی امن وسلامتی ،خوشحالی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں :امریکہ جلد مضبوط، عظیم اور کامیاب ملک بن جائے گا، غیرقانونی تارکین وطن کو واپسی کا حکم دیتا ہوں، ٹرمپ

The post صدر مملکت،وزیر اعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا پائیدار شراکت داری کومزید مستحکم کرنے کیلئے منتظر ہوں،شہباز شریف appeared first on ABN News.

]]>
امریکہ جلد مضبوط، عظیم اور کامیاب ملک بن جائے گا، غیرقانونی تارکین وطن کو واپسی کا حکم دیتا ہوں، ٹرمپ https://jhelumnews.com/%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%db%81-%d8%ac%d9%84%d8%af-%d9%85%d8%b6%d8%a8%d9%88%d8%b7%d8%8c-%d8%b9%d8%b8%db%8c%d9%85-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%da%a9%d8%a7%d9%85%db%8c%d8%a7%d8%a8-%d9%85%d9%84%da%a9-%d8%a8/ Mon, 20 Jan 2025 17:30:23 +0000 https://abnnews.pk/?p=154211 کیپیٹل ہل (  اے بی این نیوز     ) امریکہ کے نو منتخب صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کا حلف اٹھانے انہوں نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ تقریب میں آئے تمام مہمانوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ امریکا کا سنہرا دور شروع ہوگیا ۔ امریکا کو ازسر نو تعمیر کریں گے۔ کسی کو امریکا کا فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے۔ قانون کی بالادستی اور ملک کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگا۔ امریکا ترقی کرے گا۔ امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔

میں قسم کھاتا ہوں کہ امریکا کو دوبار عظیم تر بناؤں گا۔ امریکا کو دوبارہ عظیم اور ازسر نوتعمیر کریں گے۔ جتنی مشکلات میں نے اٹھائیں ہیں تاریخ میں کسی نہیں اٹھائیں۔ لاس اینجلس میں آگ سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہوں۔ اب امریکہ ترقی کرے گا، پہلے سے زیادہ مضبوط ملک بن جائے گا۔ حلف اٹھانے کے بعد تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب امریکا ترقی کرے گا، اپنے دور میں امریکا کو پہلے رکھوں گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ بہت جلد پہلے سے زیادہ مضبوط، عظیم اور کامیاب ملک بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح ایک ایسے ملک کا قیام ہے جو آزاد اور مضبوط ہو۔ اپنی تقریر کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے نائب صدر وینس، اسپیکر جانسن اور سابق صدور کو مخاطب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ​​حکومتیں اندرونی مسائل حل نہیں کر سکیں لیکن دنیا بھر میں مہنگی مہم چلاتی رہیں۔امریکی شہریوں کیلئے آ ج کا دن آزادی کا دن ہے۔ آج ایگزیکٹیو آرڈ ر پر دستحط کروں گا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جنوبی سرحدوں پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ملک میں غیرقانونی تارکین وطن کو واپسی کا حکم دیتا ہوں ۔صدر ٹرمپ کا امریکا میں سنسر شپ ختم کرنے کا اعلان۔ اپنے شہروں میں قانون اور امن دوبارہ نافذ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو امیر بنانے کیلئے دوسرے ممالک سے ٹیکس لیں گے۔ صدر ٹرمپ کا امریکا میں سرکاری سنسر شپ ختم کرنے کا اعلان۔ اپنے شہروں میں قانون اور امن دوبارہ نافذ کریں گے۔

امریکا کو امیر بنانے کیلئے دوسرے ممالک سے ٹیکس لیں گے۔ امریکی عوام کے ٹیکسز میں کمی لائیں گے۔ امریکی افواج کا ایک ہی مشن ہوگا دشمنوں کو ختم کرنا۔ ڈرل بے بی ڈرل نیشنل انرجی ایمرجنسی لگانے کا اعلان کرتا ہوں۔ امریکی شہریوں کے بجائے دوسرے ممالک پر ٹیکس لگائیں گے۔ گلف آف میکسیکو کا نام گلف آف امریکا ہوگا۔ ہم پاناما واپس حاصل کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مہنگائی کم کرنے کے لیے قومی توانائی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مدت کے لیے وائٹ ہاؤس میں باضابطہ طور پر صدارت کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے ان سے حلف لیا۔ ڈیموکریٹ کملا ہیرس کی جگہ جے ڈی وینس نے بھی امریکہ کے نائب صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس سے پہلے امریکہ کو ’’بنیاد پرست اور کرپٹ اسٹیبلشمنٹ پر اعتماد‘‘ کے بحران کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر ہمارے ملک میں داخل ہونے والے “خطرناک مجرموں” کو پناہ گاہیں اور تحفظ فراہم کیا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے “غیر ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے لامحدود فنڈنگ” فراہم کی تھی لیکن امریکی سرحدوں کے دفاع کے چیلنج کو نظر انداز کیا، لیکن میں اور میری انتظامیہ سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ پچھلی انتظامیہ کے اقدامات کی وجہ سے اب ہمارے پاس ایسی حکومت ہے جو گھر میں معمولی بحران سے بھی نمٹ نہیں سکتی۔ اپنی تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام سابق صدور اور دیگر اہم شخصیات کا شکریہ ادا کیا جن میں ان کی حریف سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق صدر جو بائیڈن بھی شامل ہیں۔ٹرمپ نے اپنی تقریر کے آغاز میں کہا کہ امریکہ کا سنہری دور اب شروع ہو رہا ہے۔ اس دن سے ہمارا ملک ترقی کرے گا اور قوموں کی برادری میں اس کی عزت بڑھے گی۔ میری انتظامیہ امریکہ کو پہلے رکھے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے لیے اپنا وژن پیش کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ امریکا کی خودمختاری دوبارہ حاصل کی جائے گی، سب سے پہلے اپنے ملک کے تحفظ کی پالیسی کو بحال کیا جائے گا، انصاف کے ترازو کو متوازن کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی محکمہ انصاف کے وحشیانہ، پرتشدد اور غیر منصفانہ اقدامات کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہماری پہلی ترجیح ایک ایسی قوم کی تعمیر ہے جو قابل فخر، خوشحال اور آزاد ہو’۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ جلد ہی ایک ‘عظیم، مضبوط اور زیادہ غیر معمولی’ ملک کے طور پر ابھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پراعتماد اور پر امید دفتر میں واپس آرہے ہیں اور یہ ‘قومی کامیابی کے سنسنی خیز نئے دور’ کا آغاز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سورج کی روشنی پوری دنیا پر چمک رہی ہے اور امریکہ کے پاس اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا موقع ہے جیسا کہ پہلے کبھی نہیں تھا۔ پیر کو امریکا میں شدید سردی کے باعث حلف برداری کی تقریب ڈورا میں امریکی کیپیٹل ہل بلڈنگ کے روٹونڈا ہال میں منعقد ہوئی۔ سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن نے افتتاحی تقریب سے قبل وائٹ ہاؤس میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی چائے اور کافی کی میزبانی کی۔

اپنے عہدہ سنبھالنے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ وعدہ بھی کیا تھا۔ عہدہ سنبھالنے کے چند گھنٹوں کے اندر تقریباً 100 ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنا۔ ان ایگزیکٹو آرڈرز میں میکسیکو کے ساتھ جنوبی امریکہ کی سرحد پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کرنا اور خام تیل کی کھدائی سے متعلق بائیڈن انتظامیہ کی ہدایات کو تبدیل کرنا شامل ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے افتتاح کے موقع پر غیر ملکی مہمانوں میں ارجنٹائن کے صدر جیویر میگلی، اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلون اور چینی نائب صدر ہان ژینگ شامل ہیں، جو ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکرنیندر مودی کی جگہ ہندوستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ ان غیر ملکی مہمانوں کے علاوہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک، ایمیزون کے بانی جیف بیزوس، میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ، ایپل کے ٹم کک، ٹک ٹاک کے سی ای او سو زیکیو اور گوگل کے سی ای او سندر پچائی جیسے ٹیکنالوجی ٹائیکونز بھی تقریب میں شرکت کی۔ ہلیری کلنٹن، جنہیں ٹرمپ نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں شکست دی تھی، اور نائب صدر کملا ہیرس، جنہیں انہوں نے نومبر کے انتخابات میں شکست دی تھی، نے بھی شرکت کی۔

ملک کی سرحدوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ مجھ پر حملہ ہوا خدا نے امریکا کو عظیم بنانے کیلئے محفوظ رکھا۔ سابق حکومتیں داخلی مسائل حل نہ کرسکیں۔ امریکی شہریوں کیلئے آ ج کا دن آزادی کا دن ہے۔ ہم اپنا آئین نہیں بھولیں گے۔ ہم اپنے ملک اور آئین کو فراموش نہیں کریں گے۔ مہنگائی کو نیچے لانے کیلئے اقدامات کریں گے۔ صدر ٹرمپ کا امریکا میں سنسر شپ ختم کرنے کا اعلان۔ امریکا سے سیاسی اسٹیبلشمنٹ کی طاقت کو ختم کریں گے۔ امریکا میں امن وامان کو دوبارہ حاصل کریں گے۔ امریکا کو امیر بنانے کیلئے دوسرے ممالک سے ٹیکس لیں گے۔ مجھے خدا نے اس لیے محفوظ بنایا تاکہ امریکا کوعظیم بناؤں ۔ امریکی افواج کا ایک ہی مشن ہوگا دشمنوں کو ختم کرنا ۔ امریکا کی طاقت اب سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ ڈرل بے بی ڈرل نیشنل انرجی ایمرجنسی لگانے کا اعلان کرتا ہوں۔ خلیج آف میکسیکو کا نام خلیج امریکا ہوگا۔ ہم پانامہ کینال واپس حاصل کریں گے۔ امریکا نے پانامہ نہر میں سب زیادہ پیسہ لگایا۔

دہشتگردگروپوں کے خلاف امریکی فوج استعمال کریں گے۔ صدر ٹرمپ کا مریخ پر انسانی مشن بھیجنے کا اعلان۔ امریکا کے برے دن ختم ہوگئے۔ اپنی کابینہ کو مہنگائی جلد سے جلد ختم کرنے کا حکم دیتا ہوں ۔ اپنے ملک کو خطرات اور دراندازی سے بچانا اولین ترجیح ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا آزادی اظہار رائے اور تمام سنسر شپ ختم کرنے کا اعلان ۔ مریخ پر امریکی پرچم لہرائیں گے۔ صدر ٹرمپ کا امریکا میں سرکاری سنسر شپ ختم کرنے کا اعلاناپنے شہروں میں قانون اور امن دوبارہ نافذ کریں گے۔ امریکا کو امیر بنانے کیلئے دوسرے ممالک سے ٹیکس لیں گے۔ امریکی عوام کے ٹیکسز میں کمی لائیں گے۔ امریکی افواج کا ایک ہی مشن ہوگا دشمنوں کو ختم کرنا ۔ ڈرل بے بی ڈرل نیشنل انرجی ایمرجنسی لگانے کا اعلان کرتا ہوں۔ امریکی شہریوں کے بجائے دوسرے ممالک پر ٹیکس لگائیں گے۔ گلف آف میکسیکو کا نام گلف آف امریکا ہوگا۔ ہم پاناما واپس حاصل کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا میکسیکو سرحد پرقومی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امرکا میکسیکو سرحد پر فوج تعیناتی کا اعلان بھی کردیا۔ میکیسیکن منشیات کے مافیاز کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیمیں نامزد کریں گے۔ امریکا میں تمام غیر ملکی گروہوں ،مجرمانہ نیٹ ورکس ختم کریں گے۔ کابینہ کے تمام ارکان کو ہدایت ہے ریکارڈ مہنگائی کو شکست دیں۔ امریکی صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ کا قومی توانائی ایمرجنسی کا بھی اعلان ۔ ہم ڈرل کریں گے اور توانائی کے بحران سے نمٹیں گے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے پروگرام کو منسوخ کریں گے۔

مزید پڑھیں :ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے نئے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

The post امریکہ جلد مضبوط، عظیم اور کامیاب ملک بن جائے گا، غیرقانونی تارکین وطن کو واپسی کا حکم دیتا ہوں، ٹرمپ appeared first on ABN News.

]]>
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے نئے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا https://jhelumnews.com/%da%88%d9%88%d9%86%d9%84%da%88-%d9%b9%d8%b1%d9%85%d9%be-%d9%86%db%92-%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%db%81-%da%a9%db%92-%d9%86%d8%a6%db%92-%d8%b5%d8%af%d8%b1-%da%a9%db%8c-%d8%ad%db%8c%d8%ab%db%8c%d8%aa/ Mon, 20 Jan 2025 17:05:34 +0000 https://abnnews.pk/?p=154203 کیپیٹل ہل (اے بی این نیوز        ) ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب واشنگٹن میں جاری ہے۔وہ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیپیٹل ہل میں تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پہنچے۔ تقریب میں شرکت کے لیے صدر جو بائیڈن بھی ان کے ساتھ پہنچے۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مدت کے لیے امریکا کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا یا۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے حلف لیا۔

امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب واشنگٹن کے یو ایس کیپیٹل روٹونڈا میں ہو رہی ہے، تقریب میں شرکت کے لیے تین سابق صدور باراک اوباما، جارج ڈبلیو بش اور بل کلنٹن بھی پہنچے۔ایکس کے مالک ایلون مسک، ایمیزون کے چیئرمین جیف بیزوس اور گوگل کے سی ای او سندر پچائی بھی تقریب میں موجود ہیں۔حلف اٹھانے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ چرچ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ ٹرمپ کے ساتھ نائب صدر جے ڈی وانس اور ان کی اہلیہ اوشا وانس بھی چرچ میں موجود تھیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث حلف برداری کی تقریب 40 سال بعد گھر کے اندر منعقد کی جا رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد قوم سے خطاب کریں گے۔حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی احکامات پر دستخط بھی کریں گے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

امریکی آئین کے سیکشن I کے آرٹیکل II کے مطابق، صدارتی حلف یہ ہے کہ میں حلف اٹھاتا ہوں کہ میں ریاستہائے متحدہ کے صدر کے عہدے کو وفاداری کے ساتھ انجام دوں گا، اور یہ کہ میں اپنی پوری صلاحیت کے مطابق، میں اس کے آئین کا تحفظ اور دفاع کروں گا۔حلف برداری کی تقریب کے دوران 78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ اسی بائبل پر حلف لیں گے جس کا حلف سابق امریکی صدر ابراہم لنکن نے 1861 میں لیا تھا اور اس کے علاوہ وہ اس بائبل پر بھی حلف اٹھائیں گے جو انہیں بطور تحفہ موصول ہوئی تھی۔ اپنی مرحوم والدہ مریم این میکلوڈ ٹرمپ کی طرف سے تحفہ۔نومنتخب صدر ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے چند نکات جاری۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایگزیکٹو آرڈر کی ایک سیریز پر دستخط کروں گا۔ امریکا کی مکمل تعمیر نو مشن ہے۔ ٹرمپ حلف اٹھانے کے بعد صدارتی احکامات پر دستخط کریں گے۔ قبل ازیں تقریب حلف برداری کے سلسلے میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل پہنچ گئے۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے کیپیٹل ہل پہنچ گئے، جہاں وہ کچھ دیر بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کا آغاز سینٹ جان چرچ میں دعائیہ تقریب سے ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کیپیٹل ہل میں ہو رہی ہے جہاں ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب نائب صدر جے ڈی وینس بھی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اسٹیج پر ہوں گے۔ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ قوم سے خطاب کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں شدید سردی کے باعث حلف برداری کی تقریب کیپیٹل ہل عمارت کے اندر منعقد کی جا رہی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ حلف برداری کی تقریب میں دیگر اہم مہمانوں کے ہمراہ شرکت کریں گے جب کہ نائب صدر کملا ہیرس بھی تقریب میں شریک ہوں گی۔ سابق صدور جارج بش، براک اوباما اور بل کلنٹن بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں :190ملین پاؤنڈ کیس کو سیاسی طور پربنایا گیا اس میں کچھ نہیں ،سلمان اکرم راجہ

The post ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے نئے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا appeared first on ABN News.

]]>
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل پہنچ گئے، کچھ دیر بعد تقریب حلف برداری https://jhelumnews.com/%d9%86%d9%88%d9%85%d9%86%d8%aa%d8%ae%d8%a8-%d8%a7%d9%85%d8%b1%db%8c%da%a9%db%8c-%d8%b5%d8%af%d8%b1-%da%88%d9%88%d9%86%d9%84%da%88-%d9%b9%d8%b1%d9%85%d9%be-%da%a9%db%8c%d9%be%db%8c%d9%b9%d9%84-%db%81/ Mon, 20 Jan 2025 16:22:23 +0000 https://abnnews.pk/?p=154200 کیپیٹل ہل (اے بی این نیوز        ) تقریب حلف برداری کے سلسلے میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل پہنچ گئے۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے کیپیٹل ہل پہنچ گئے، جہاں وہ کچھ دیر بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کا آغاز سینٹ جان چرچ میں دعائیہ تقریب سے ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کیپیٹل ہل میں ہو رہی ہے جہاں ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب نائب صدر جے ڈی وینس بھی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اسٹیج پر ہوں گے۔ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ قوم سے خطاب کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں شدید سردی کے باعث حلف برداری کی تقریب کیپیٹل ہل عمارت کے اندر منعقد کی جا رہی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ حلف برداری کی تقریب میں دیگر اہم مہمانوں کے ہمراہ شرکت کریں گے جب کہ نائب صدر کملا ہیرس بھی تقریب میں شریک ہوں گی۔ سابق صدور جارج بش، براک اوباما اور بل کلنٹن بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوا شریف نے استعفیٰ دینے کی پیشکش کر دی

The post نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل پہنچ گئے، کچھ دیر بعد تقریب حلف برداری appeared first on ABN News.

]]>
چیف جسٹس یحیٰی آفریدی چھٹی پر چلے گئے ، جمعہ تک کسی بنچ کا حصہ نہیں ہوں گے https://jhelumnews.com/%da%86%db%8c%d9%81-%d8%ac%d8%b3%d9%b9%d8%b3-%db%8c%d8%ad%db%8c%d9%b0%db%8c-%d8%a2%d9%81%d8%b1%db%8c%d8%af%db%8c-%da%86%da%be%d9%b9%db%8c-%d9%be%d8%b1-%da%86%d9%84%db%92-%da%af%d8%a6%db%92-%d8%8c/ Mon, 20 Jan 2025 16:09:18 +0000 https://abnnews.pk/?p=154198 اسلام آباد (اے بی این نیوز        ) چیف جسٹس یحیٰی آفریدی چھٹی پر چلے گئے ۔ چیف جسٹس یحیٰی آفریدی جمعہ تک کسی بنچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ذرائع سپریم کورٹ کے مطابق
چیف جسٹس یحیٰی آفریدی چھٹی پر چلے گئے۔

چیف جسٹس یحیٰی آفریدی رواں ہفتے مزید کسی بنچ کا حصہ نہیں ہونگے ۔ چیف جسٹس یحیٰی آفریدی اسلام آباد میں ہی موجود ہونگے۔ چیف جسٹس نجی مصروفیات کی وجہ سے چھٹی پر ہیں۔
مزید پڑھیں :190ملین پاؤنڈ کیس کو سیاسی طور پربنایا گیا اس میں کچھ نہیں ،سلمان اکرم راجہ

The post چیف جسٹس یحیٰی آفریدی چھٹی پر چلے گئے ، جمعہ تک کسی بنچ کا حصہ نہیں ہوں گے appeared first on ABN News.

]]>